فاسٹ فوڈ ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ اس کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ تیار شدہ غذا آسانی سے مل جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہر ملک اور شہر میں جگہ جگہ فاسٹ فوڈ کے ہوٹل کھلنے لگے ہیں۔ فاسٹ فوڈ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ نے اس کاروبار کو خوب فروغ دیا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف امریکا میں فاسٹ فوڈ ہوٹلوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہے۔ ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ ایسی غذا عموماً کیلوریز، سوڈیم، کولیسٹرول اور چکنائی کی مقدار میں زیادہ ہوتی ہے۔ ا س لیے ضروری ہے کہ فاسٹ فوڈ کے ساتھ متوازن صحت بخش غذا بھی لی جائے۔ ساسیج کہلانے والی غذا 900 قبل مسیح کے لگ بھگ متعارف ہوئی۔ تاہم ہاٹ ڈاگ کا آغاز قرون وسطٰی کے دوران جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے ہوا۔ ایک جرمن قصاب نے ساسیج بنانے کی ابتدا کی اور بتدریج عمدہ معیار کے ایسے ساسیج تیار کیے جن کی شکل شکاری کتے سے مشابہ تھی۔ اسی مناسبت سے انہیں فرینکفرٹ یا ساسیج کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
فاسٹ فوڈ کیا ہے
Posted on Jul 07, 2012
سماجی رابطہ