مختلف پودوں کے اگنے اور ان کی نشوونما کی رفتار مختلف ہوتی ہے۔ بعض پودے بہت تیزی سے بڑھتے ہیں اور بعض آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔ مثال کے طور پر بانس کا پودا دنیا کا وہ پودا ہے جو بہت تیزی سے اگتا اور تیزی سے بڑھتا ہے۔ اس کی کچھ اقسام تو ایک دن میں ایک میٹر تک بڑھ جاتی ہیں اور اس رفتار سے اس کی لمبائی ایک ہفتے میں ایک دو منزلہ مکان کی چھت تک جا پہنچتی ہے۔ اس کے برعکس کرف نخلی درخت جسے انگریزی میں CYCAD کہتے ہیں اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے، سب سے زیادہ سست رفتاری سے اگنے کا اعزاز حاصل ہے کیونکہ ایک سو بیس سال بعد اس کا قد صرف دس سینٹی میٹر تک پہنچتا ہے۔
Posted on Jul 14, 2012
سماجی رابطہ