اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 4:57

کمورو

کمورو
جمہوریہ کمورو نوآزاد اسلامی مملکت ہے۔ اس کا کل رقبہ 86 ہزار303 مربع میل ہے۔ یہ شمال مغربی مڈغاسکر اور جنوب مشرقی افریقہ کے عین درمیان واقع ہے۔ اس کے مشرق میں جزائر شیشلز، مغرب میں موزمبیق، شمال میں تنزانیہ اور جنوب میں مڈغاسکر واقع ہیں۔ مورونی یہاں کا دارالحکومت ہے۔ زاوزی مشہور بندرگاہ ہے۔ انتظامی سہولت کی خاطر ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔عربی اور فرانسیسی یہاں کی سرکاری زبانیں ہیں لیکن اکثریت موران بولتی ہے جوکہ عربی اور سواہلی کا ملغوبہ ہے۔ اس کی درآمدات میں ایندھن، گاڑیاں، چینی اور چاو ل سرفہرست ہیں۔ انگریزی اور کوموری یہاں کی اہم زبانیں ہیں جبکہ فرانک کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
ونیلا، کھوپا، خوشبودار جڑی بوٹیاں اور پھل یہاں کی اہم فصلیں ہیں۔ خوشبو کی صنعت زوروں پر ہے۔ بھیڑ بکریاں بھی پالی جاتی ہیں۔ تجارتی دوستوں میں فرانس، مڈغاسکر، کینیا، امریکہ، مغربی جرمنی اور پاکستان سرفہرست ہیں۔ 1841ء تک مسلمانوں کے پاس رہا۔ 1909ءمیں فرانس نے قبضہ کرلیا۔ 6 جولائی 1975ء کو آزاد ہوا۔ اُسی سال اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ کمورو اسلامی سربراہ کانفرنس کا رکن بھی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
جبوتیالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.