اسلامی دنیا 
14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:15

بحرین

بحرین
سلطنت بحرین کا نقشہ دل سے ملتا جلتا ہے۔ یہ اسلامی ریاست خلیج فارس کے 35 جزائر کا مجموعہ ہے۔ اس کا کل رقبہ 258 مربع میل ہے۔ اس کے مشرق میں قطر، مغرب میں سعودی عرب، شمال میں کویت اور جنوب میں ایران واقع ہے۔ یہ ہموار اور گرم مرطوب علاقہ ہے۔ اس کا صدر مقام مانامہ ہے۔ محرق، عیسیٰ ٹاؤن، دمستان، اسکار، جائ، ہمالہ، جسرا اور عالی اس کے مشہور شہر ہیں۔ سترا اس کی مشہور بندرگاہ ہے۔
ملک کو انتظامی سہولت کی خاطر چھ شہروں اور قصبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 78 فیصد لوگ شہروں میں آباد ہیں۔ بحرینی دینار یہاں کی کرنسی ہے۔ بحرین نے صنعتی میدان میں بھی خاصی ترقی کی ہے۔ تیل کی پیداوار، ایلومینیم اور جہاز سازی اس کی اہم صنعتوں میں شمار ہوتی ہیں۔ پھل اور سبزیاں بھی خوب پیدا ہوتی ہیں۔ معدنیات کے زمرے میں پٹرول، گیس اور خام تیل سر فہرست ہیں۔ سعودی عرب، برطانیہ، جاپان، سنگاپور، امریکہ اور پاکستان اس کے تجارتی حلیف ہیں۔ درآمدات میں بجلی کی مشینری، گاڑیوں کا سامان، لوہا، سٹیل، کپڑا، پارچہ جات، اشیائے خورد و نوش اور روز مرہ کی اشیاءسر فہرست ہیں۔ برآمدات میں تیل، ایلومینیم، دھاگہ، اون، کھجوریں اور مچھلی شامل ہے۔
1861ءسے 14اگست 1971ء تک برطانیہ کے زیر اثر رہا۔ 1932ء میں تیل کی دریافت سے پہلے ہیرے، موتی، مچھلی اور سبزیاں اس کا ذریعۂ تجارت تھے۔ 1973-74ء میں تیل پر پابندی کے ہتھیار کو امریکہ اور دوسرے ملکوں کے خلاف استعمال کرنے میں بحرین نے نہایت اہم کردار ادا کیا اور اپنی طاقت کا لوہا دنیا سے منوا لیا۔ 1975ء میں تیل کی صنعت کو قومی ملکیت میں لے لیا گیا۔ 1971ء میں اقوامِ متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا سرگرم رکن ہے اور اُمہ اسلامیہ کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے جملہ وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
عرب جمہوریہ یمنالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.