اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 4:42

چاڈ

چاڈ
جمہوریہ چاڈ افریقہ کے دل میں واقع ہے اس کا رقبہ 4 لاکھ 95 ہزار 8 سو مربع میل ہے۔ اس کے شمال میں لیبیا، مغرب میں نائیجیریا، نائیجر اور کیمرون، جنوب میں وسطی افریقہ اور مشرق میں سوڈان واقع ہیں۔ یہ لق و دق صحراؤں کی سرزمین ہے۔ نجمینہ اس کا دارالحکومت ہے۔ مشہور شہروں میں کیلو، پالا، سارح، مدندو، ابیچی، کومرا نیگو، ڈوبا، لاما اور فورٹ لامے شامل ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر ملک کو 14 صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہاں تقریباً 85 فیصد مسلمان ہیں۔ درآمدات میں پیٹرولیم کی مصنوعات، پارچہ جات، خوراک، چینی اور مشینری شامل ہیں جبکہ برآمدات میں خام کپاس، مونگ پھلی اور گوشت سرفہرست ہیں۔ عربی ،فرانسیسی اور افریقی یہاں کی سرکاری زبانیں ہیں۔ لوہا اور یورنیم اس کی مشہور معدنیات ہیں۔ فرانس ، نائیجیریا، امریکہ، کیمرون، زائیر اور کانگو اس کے تجارتی ساتھی ہیں۔ فرانک کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جھیل اسی ملک میں واقع ہے۔
1900ء میں فرانس کے زیر تسلط آیا۔ 11 اگستء کو آزاد ہوا۔ 20ستمبر 1960ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ چاڈ اسلامی کانفرنس کا سرگرم رکن بھی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
کیمرونالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.