اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 4:51

گینیا

گنی
جمہوریہ گنی کا کل رقبہ 94 ہزار 939 مربع میل ہے۔ یہ مغربی افریقہ میں واقع ہے۔ اس کے شمال میں سینیگال اور مالی، مشرق میں آئیوری کوسٹ اور جنوب میں لائبیریا واقع ہیں۔ یہ جنگلات، ٹھنڈے علاقوں اور پہاڑی سلسلوں کا مجموعہ ہے۔ کونا کری اس کا دارالحکومت اور بندرگاہ ہے۔ مشہور شہروں میں لالے، زرکو، کنکان اور سیگوری شامل ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر اسے29 انتظامی اکائیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہاں تقریباً 95 فیصد مسلمان ہیں۔ فرانسیسی دفتری زبان ہے۔ تاہم قبائلی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ سلس اس کی کرنسی ہے۔ جمہوریہ گنی کی درآمدات میں کھانے پینے کی اشیائ، کانکنی کا سامان، گاڑیاں، کپڑا اور عام استعمال کی اشیاءشامل ہیں جب کہ برآمدات میں باکسائیٹ، الومینیم، زرعی اجناس، لکڑی، آئرن اور ہیرے جواہرات شامل ہیں۔انناس ، کیلا، چاول، اناج، کھوپا، کافی اور شہد فصلوں میں شامل ہیں۔ معدنیات میں باکسائیٹ، خام لوہا، اور ھیرے اہمیت کے حامل ہیں۔ امریکہ، موریطانیہ، روس، سپین اور کینیڈا گنی کے تجارتی ساتھی ہیں۔ 1849-1898ء تک فرانس کے قبضے میں رہا۔ 1957ء میں آزاد ہوا۔ 12 دسمبر1958ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا اور اسلامی سربراہ کانفرنس کا رکن بھی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
گمبیاالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.