اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 4:55

جبوتی

جبوتی
جمہوریہ جبوتی، شمالی مشرقی افریقہ میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 8 ہزار 8 سو 80 مربع میل ہے۔ فوجی اہمیت کی آبنائے باب المندب اسے جزیرہ نمائے عرب سے جدا کرتی ہے۔ اس کے شمال مغرب اور جنوب یعنی تینو اطراف ایتھوپیا، مشرق میں خلیج اُردن اور عرب جمہوریہ یمن واقع ہیں۔ یہ بنجر رتیلا اور گرم خشک علاقہ ہے۔ جبوتی اس کی مشہور بندرگاہ اور دارالحکومت ہے۔ دیگر مشہور شہروں میں ابوک اور ڈکھل شامل ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر ملک کو 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ عربی قومی زبان ہے مگر صومالی، فرانسیسی اور افارا بھی بولی جاتی ہیں۔ برآمدات میں کھالیں، مویشی اور کافی اہم ہیں جبکہ درآمدات میں کپاس سے بنی ہوئی اشیاء، چینی، سیمنٹ، آٹا، تیل اور گاڑیاں سرفہرست ہیں۔ یہاں ہیرے اور نمک جیسی مشہور معدنیات پائی جاتی ہیں۔ مچھلی بھی خاصی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ جاپان، اٹلی، فرانس اور ایتھوپیا اس کے تجارتی ساتھی ہیں۔ فرانک کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
1862ء سے 1900ء تک فرانس کے زیر تسلط رہا۔ 26 جون1977ء کو آزاد ہوا۔ اسی سال اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا سرگرم رکن ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
گنی بسائوالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.