اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:27

ماریطانیہ

ماریطانیہ
اسلامی جمہوریہ ماریطانیہ، شمال مغربی افریقہ میں واقع ہے۔ 3 لاکھ 98 ہزار مربع میل پر پھیلے ہوئی اس اسلامی مملکت کی آب وہوا گرم اور خشک ہے۔ ماریطانیہ کے شمال میں مراکش، مشرق میں الجزائر اور مالی جبکہ جنوب میں سینیگال واقع ہے۔ نواکشوٹ اس کا دارالحکومت ہے۔ مشہور شہروں میں نواہیبو، کائیدی، اٹار اور روسو شامل ہیں۔ انتظامی سہولت کے پیش نظر اسے 8 ڈویژنوں اور ایک ضلع میں تقسیم کیا گیا ہے۔عربی اور فرانسیسی دفتری زبانیں ہیں۔ ملکی کرنسی کو اگویا اور یم کہتے ہیں۔ اس کی درآمدات میں خوراک روزمرہ کی اشیائ، گاڑیاں،مشینری اور پیٹرول کی مصنوعات ، تیل صاف کرنے کی مشینری، کاپر، جپسم اور گوند شامل ہیں۔ یہاں کھجوریں اور اناج کافی مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔اس کی مشہور معدنیات میں خام لوہا اور تانبہ شامل ہیں۔فرانس، مغربی جرمنی، برطانیہ، اٹلی ، اسپین اور پاکستان تجارتی ساتھی ہیں۔27 نومبر1960ء کو آزاد ہوا۔ 27 اکتوبر1961ء کو اقوام متحدہ کا ممبر بنا۔ ماریطانیہ بھی اسلامی سربراہ کانفرس کا اہم رکن ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
مراکشالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.