اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:38

سوڈان

سوڈان
عرب دنیا اور اندرونی افریقہ کو آپس میں ملانے والی ریاست، جمہوریہ سوڈان شمالی افریقہ کی سب سے بڑی اسلامی مملکت ہے۔ اس کا کل رقبہ 9لاکھ 61 ہزار، 5 سو مربع میل ہے۔ اس کے شمال میں مصر، مغرب میں لیبیا، چاڈاور وسطی افریقہ، جنوب میں زائر، یوگنڈا اور کینیا جب کہ مشرق میں ایتھوپیا واقع ہیں۔ اس کے شمالی حصہ میں لیبیائی صحرا، مشرقی حصہ میں پہاڑی صحرا اور نیل کی تنگ وادی اور مرکز میں وسیع زرخیر میدان اور جنگلات پائے جاتے ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر ملک کو 18 صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خرطوم ملک کا دارالحکومت ہے۔ مشہور شہروں میں امدرمان، نیل، شمالی خرطوم، عل اُبید، پورٹ سوڈان، اٹبارہ اور کسالا شامل ہیں۔ عربی قومی زبان ہے لیکن انگریزی بھی بولی جاتی ہے۔ سوڈانی پونڈ اس کی کرنسی ہے۔ درآمدات میں مشینری، پیٹرولیم اور اس کی مصنوعات، ادویات، کیمیکلز، گندم، چینی، چائے، پارچہ جات اور اشیائے خوراک شامل ہیں۔ سوڈان میں کم و بیش 82 فیصد مسلمان ہیں۔ خوراک سازی، پارچہ بافی، یہاں کی اہم صنعتیں ہیں۔ گوند، باجرہ، کپاس، مونگ پھلی، چاول، کافی، تمباکو، گندم، کھجوریں اور گنا اس کی اہم فصلوں میں شمار ہوتے ہیں۔ سونا، تانبہ، کروم، ازبستاس، سفید ابرق اور مہاگنی لکڑی کو معدنیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ گوند یہیں پیدا ہوتی ہے۔ امریکہ، برطانیہ، مشرقی جرمنی، فرانس ، جاپان، اٹلی اور پاکستان تجارتی ساتھی ہیں۔
چھٹی صدی عیسوی سے قدیم مصریوں کی آبادی تھی۔ پندرھویں صدی میں نور اسلام سے منور ہوئی۔ 1829ء میں مصر نے دوبارہ قبضہ کیا۔ یکم جنوری 1854ء کو آزاد ہوا۔ 1969ء میں انقلاب کے بعد صدر جعفر محمد نمیری نے عنان حکومت سنبھالی۔ 12 نومبر1956ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا سرگرم رکن ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
سیرالیونالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.