شہروں کی معلومات 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:49

قندھار

قندھار جسے Qandahar بھی لکھا اور پڑھا جاتا ہے افغانستان کا ایک اہم شہر ہے اور صوبہ قندھار کا دارالحکومت بھی ہے، یہ شہر افغانستان کے جنوب میں واقع ہے
قندھار ملک کا سب سے بڑا کمرشل سنٹر ہے، یہ سرسبز و شاداب ہے اور تقریباً میدانی علاقہ سطح سمندر سے 1036 میٹر بلند ہے۔
قندھار صوبے کی اہم ترین پیدوار میں پھل، بیج، تمباکو، ریشم، کاٹن اور اون ہے۔ جب کہ قندھار شہر فروٹ پروسیسنگ اور ٹیکسٹائل کے لیے مشہور ہے، شہر کے گرد مٹی کی ایک موٹی دیوار تعمیر کی گئی ہے جو شہر کو حفاظتی ایریا بناتی ہے
دلچسپی کے مقامات میں بازار، مسجدیں اور افغانستان کے پہلے امیر احمد شاہ کا مزار اصل شہر کے بقایاجات کے نزدیک ہے۔ اس شہر کو 1783ء میں ترکمان ملٹری لیڈر نادر شاہ نے تباہ و برباد کردیا تھا۔
قومی روایتی داستان کے حوالے سے ابتدائی قندھار کو سکندر اعظم نے دریافت کیا تھا۔ موسمی اعتبار سے یہ شہر پھلوں کی پیدوار میں اہم ہے اور یہاں کے قندھاری انار دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ 1988 کے اندازے کے مطابق اس شہر کی آبادی تقریباً 225500 تھی۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
قاہرہلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.