سوتے وقت آیتہ الکرسی اور چار قل پڑھنا نہایت افضل کیوں ہیں؟

کیا سوتے وقت میں دیکھے جانے والے تمام خواب سچے ہوتے ہیں؟ کون سے خواب اچھے اور کون سے برے ہیں؟ مکروہ خواب سے نجات حاصل کرنے کے کون سے طریقہ کار ہیں وغیرہ ان جیسے بہت سے دوسرے سوالات ہم سب کے ذہنوں میں پیدا ہوتے ہیں لیکن ان کا جواب کہاں سے حاصل کیا جائے؟

بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے مسئلے مسائل کا حل جاننے کے لیے سب سے پہلے قرآن اور پھر احادیث سے رجوع کرنے کا حکم ہے اسی میں ہماری بہتری اور کامیابی کا راز ہے?

سچے خواب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وحی الہ?ی میں سب سے پہلی چیز جس سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سابقہ پڑا وہ سچے خواب تھے ان ابتدائی ایام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم غار حرا میں خلوت کا اہتمام فرمانے لگے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے? " اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا شیطان کی جانب سے? پس جب کوئی اچھا خواب دیکھے تو اسے صرف اس شخص سے بیان کرے جس کے ساتھ اس کو محبت واعتماد ہے اور جب مکرو خواب دیکھے تو اللہ تعالی سے اس خواب کے شر اور شیطان ک فتنے سے پنا مانگے اور یہ بھی مناسب ہے کہ بہ قصد دفع شیطان اپنے بائیں طرف تین بار تھتکارے اور ایسا خواب کسی سے بیان نہ کرے اس حالت میں برا خواب کوئی ضرر نہیں دے گا-"

ایک حدیث میں برا خواب دیکھنے کے بعد کروٹ بدلنے کا حکم بھی موجود ہے مناسب یہی ہے کہ بندہ خدا برا خواب دیکھنے کے بعد صدقہ کا اہتمام کرے صدقہ بری بلاؤں اور پریشانیوں سے بچنے کا آسان نسخہ ہے- حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ "تھوک کر اللہ سے شیطان کی پناہ چاہے اور کروٹ بدل ڈالے?"

رزق حلال، راست گوہی اور نیکی کا سچے خواب میں بڑا عمل دخل ہے? یاد رکھیں کہ جو شخص سب سے زیادہ ہے اس کا خواب بھی سب سے زیادہ سچا ہے

جب کوئی شخص مکروہ اور ناپسندیدہ خواب دیکھے تو اس خواب کے برے اثرات اور شیطان کے شر وفتنہ سے پناہ مانگنی چاہیے- برا خواب کسی سے بیان نہیں کرنا چھاہیے- اس طرح کرنے سے اس شخص پر کوئی اثر ظاہر نہ ہوگا-

رات کو سونے سے قبل جس قدر ہو سکے قرآن کا مطالعہ کرنا افضل ہے? چار قل اور آیت الکرسی کا اہتمام کرکے سونے والے برے خواب اور ان کے برے اثرات سے محفوظ رہتے ہیں? اگر خواب دیکھنے والا کوئی ہولناک خواب دیکھے جس سے وہ خوفزدہ ہوجائے تو اس کو چاہیے کہ تین دفعہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے اور یہ کلام پڑھے ترجمہ " میں حضرت موس?ی اور حضرت ابراہیم علیہم سلام کے رب کی پنا ہ مانگتا ہوں اس خواب کی برائی سے جو میں نے اپنے سونے کی حالت میں دیکھا ہے بوجہ اس کے یہ مجھ کو ضرر اور نقصان پہنچائے میرے دینی اور دیناوی امور اور میرے روزگار میں? ال?ہی تیرا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے اور تیری تعریف جلیل" دو رکعت نفل نماز پڑھے اور صدقہ دے تو اس خواب کے شر ونقصان سے محفوظ رہے گا?

Posted on Feb 18, 2011