قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت آدم علیہ السلام

حضرت آدم علیہ السلام

آدم علیہ السلام کی وفات اور بیٹے شیث علیہ السلام کو وصیت
”شیث“ کا مطلب ہے ”اللہ کا دیا ہوا تحفہ“ آدم علیہ السلام نے ان کا یہ نام اس لیے رکھا تھا کہ ہابیل کے قتل ہوجانے کے بعد اللہ نے انہیں شیث عطا فرمایا?
محمد بن اسحاق? نے فرمایا: جب آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت آیا تو آپ نے اپنے بیٹے ”شیث“ کے حق میں وصیت کی? انہیں رات اور دن کے اوقات اور ان اوقات میں ادا کی جانے والی عبادات کی تعلیم دی اور انہیں بتایا کہ ایک طوفان آنے والا ہے?
کہتے ہیں کہ آج کل جتنے انسان موجود ہیں ، ان کا نسب شیث علیہ السلام تک پہنچتا ہے? آدم علیہ السلام کے دوسرے بیٹوں کی اولاد ختم ہوچکی ہے? (واللہ اعلم)
جب آدم علیہ السلام فوت ہوئے‘ اس دن جمعہ تھا? فرشتے اللہ کے پاس سے جنت کی خوشبو اور جنت کا کفن لے کر آئے اور ان کے بیٹے اور خلیفہ شیث علیہ السلام سے تعزیت کی?
حضرت ابی بن کعب? سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: جب آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا، انہوں نے اپنے بیٹوں سے فرمایا: ”بیٹو! میرا جنت کے پھل کھانے کو جی چاہتا ہے?“ وہ تلاش کے لیے نکل کھڑے ہوئے? انہیں سامنے سے فرشتے آتے ملے، جن کے پاس آدم علیہ السلام کا کفن اور خوشبو تھی اور ان کے پاس کلہاڑے، کسیاں اور ٹوکریاں بھی تھیں? انہوں نے کہا: ”آدم کے بیٹو! تمہیں کس چیز کی تلاش ہے؟“ یا کہا: ”تم کیا چاہتے ہو اور کہاں جا رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہمارے والد صاحب بیمار ہیں اور جنت کے میووں کی خواہش رکھتے ہیں?“ فرشتوں نے کہا: ”واپس چلے جاؤ! تمہارے والد تو فوت ہونے والے ہیں?“ فرشتے جب (آدم علیہ السلام کی روح قبض کرنے کے لیے) آئے تو حواءعلیھاالسلام نے انہیں دیکھ کر پہچان لیا? وہ آدم علیہ السلام سے چمٹ گئیں? آدم علیہ السلام نے فرمایا: ”مجھ سے الگ ہوجاؤ، (پہلے بھی) مجھے تمہارے ذریعے سے ہی مصیبت پہنچی تھی? مجھے میرے رب کے فرشتوں کے ساتھ رہنے دو?“ فرشتوں نے ان کی روح قبض کی، غسل دیا، کفن پہنایا، خوشبو لگائی، آپ کی قبر کھودی اور لحد تیار کی? پھر انہوں نے آدم علیہ السلام کی نماز جنازہ ادا کی، پھر انہیں قبر میں رکھ کر اوپر سے مٹی ڈال دی? پھر انہوں نے کہا:”آدم کے بیٹو! تمہارے لیے یہی طریقہ ہے?“
مسند ا?حمد:135/5 (موقوفاً علی ابن کعب ?)
حضرت آدم علیہ السلام کہاں دفن ہوئے؟ اس میں اختلاف ہے? مشہور ہے کہ انہیں ہندوستان (کے پاس سری لنکا) میں اس پہاڑ کے قریب دفن کیا گیا جہاں انہیں جنت سے اتارا گیا تھا? ایک قول یہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں جبل ا?بی قبیسپر دفن کیا گیا?یہ بھی کہتے ہیں کہ حضرت نوح علیہ السلام نے طوفان کے موقع پر ان کی اور حضرت حواءعلیھا السلام کی میتوں کو ایک تابوت میں ڈال کر کشتی میں رکھ لیا تھا? پھر

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت آدم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.