قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ایوب علیہ السلام

نے آپ کو چشمے کا پانی پینے اور اس سے غسل کرنے کا حکم دیا‘ حالانکہ وہ مالک اس کے بغیر بھی شفا دینے پر قادر ہے? یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ شفا کے حصول کے لیے اسباب اختیار کرنا ضروری ہے? رسول اکرم ? کے اسوہ? حسنہ سے بھی علاج کی ترغیب ملتی ہے? آپ نے دوا استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا:
”اللہ کے بندو! دوا استعمال کیا کرو کیونکہ اللہ تعالی? نے ہر بیماری کی شفا بھی رکھی ہے (یا فرمایا) ہر بیماری کی دوا بھی رکھی ہے، سوائے ایک بیماری کے?“ صحابہ نے عرض کی اللہ کے رسول ? وہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”بڑھاپا?“
جامع الترمذی، الطب، باب ماجاءفی الدواءو الحث علیہ، حدیث: 2038
آپ نے امت کے لیے صحت بخش دوائیں بھی تجویز فرمائی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ علاج کرنا اور کرانا ضروری ہے? آپ نے کلونجی کے فوائد بیان کرتے ہوئے فرمایا:
”سیاہ دانے (کلونجی) کو استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کی شفا ہے?“
جامع الترمذی، الطب، باب ماجاءفی الحبة السودائ، حدیث: 2041
اس کے علاوہ نبی کریم? شہد کو بے حد پسند کرتے تھے اور بیماریوں کے علاج کے لیے اسے تجویز فرماتے تھے کیونکہ ارشاد باری تعالی? ہے: ?فِی±ہِ شِفَآئµ لِّلنَّاسِ? ”اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے?“
(النحل: 69/16) لہ?ذا نبی ? فرماتے ہیں:
”شفا تین چیزوں میں ہے: پچھنے لگوانے میں، شہد کے پینے میں اور آگ سے داغ لگوانے میں لیکن میں اپنی امت کو داغ لگوانے سے منع کرتا ہوں?“
صحیح البخاری، الطب، باب الشفاءفی ثلاث، حدیث: 5680
? بیوی سے حسن سلوک: حضرت ایوب علیہ السلام کے قصے سے مومن خاوندوں کو اپنی بیویوں سے حسن سلوک کا درس ملتا ہے? حضرت ایوب علیہ السلام حالت صحت اور مالی فراوانی کے ایام میں نہایت نیک سلوک کرتے تھے? پھر حالات نے پانسا پلٹا تو وفا شعار بیوی کے سوا سب لوگ آپ کو چھوڑ گئے? صالحہ بیوی نے تنگی ترشی کے ایام میں آپ کی خدمت میں کوئی فر و گزاشت نہ کی? ایک دن کسی بات پر آپ ناراض ہوگئے اور قسم اٹھائی کہ صحت یاب ہونے پر انہیں سو کوڑے بطور سزا ماریں گے? آپ صحت یاب ہوئے تو اللہ تعالی? نے آپ کی وفا شعار زوجہ محترمہ کے لیے سزا میں خصوصی ذریعے سے تخفیف کراکے، مومنوں کو ایماندار، وفا شعار، تنگی ترشی کی ساتھی ازواج کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی ترغیب دلائی ہے? رسول اکرم ? مومنوں کو بیویوں سے حسن سلوک کی ترغیب دیتے ہوئے فرماتے ہیں:
”تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہترین ہے اور میں تم میں سے اپنے گھر والوں کے لیے بہترین ہوں?“
جامع الترمذی، المناقب‘ باب فضل ا?زواج النبی ? حدیث: 3895

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ایوب علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.