قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت دانیال علیہ السلام

”جب بارش نہیں ہوتی تھی تو وہ آپ کی چارپائی کھلے میدان میں رکھ دیتے تھے? تب بارش ہوجاتی تھی?“ میں نے کہا: ”آپ کے خیال میں یہ کون صاحب تھے؟“ فرمایا: ”ان صاحب کا نام دانیال تھا?“ میں نے کہا: ”انہیں فوت ہوئے کتنا عرصہ ہوگیا تھا؟“ فرمایا: ”تین سو سال?“ میں نے کہا: ” ان کے جسم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی؟“ فرمایا: ”نہیں، بس گدی کے چند بال جھڑگئے تھے? نبیوں کے جسم مٹی میں بوسیدہ نہیں ہوتے نہ انہیں درندے کھاتے ہیں?“ البدایة والنھایة: 37/2
اس روایت کی سند ابو العالیہ تک صحیح ہے لیکن اگر وہ صاحب واقعی تین سو سال پہلے فوت ہوئے تھے تب وہ نبی نہیں ہوسکتے، کوئی اور نیک آدمی ہوں گے کیونکہ بخاری شریف کی صحیح حدیث میں صراحت ہے کہ حضرت عیس?ی علیہ السلام اور ہمارے نبی ? کے درمیان کوئی نبی مبعوث نہیں ہوا? ان دونوں انبیائے کرام علیہماالسلام کی درمیانی مدت چھ سو سال ہے? اگر وہ میت واقعی دانیال علیہ السلام کی تھی تو ان کی وفات تین سو سال پہلے نہیں بلکہ آٹھ سو سال پہلے ہوئی ہوگی ورنہ وہ کوئی ولی ہوگا? ویسے اس کا دانیال علیہ السلام کی میت ہونا ہی قرین قیاس معلوم ہوتا ہے کیونکہ دانیال علیہ السلام کو اہل فارس کے بادشاہ نے گرفتار کرلیا تھا اور انہوں نے اس کے پاس ہی قید کے ایام گزارے?
حضرت عبدالرحم?ن بن ابی الزناد? اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ابو موس?ی اشعری? کے بیٹے ابو بردہ? کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی دیکھی? جس پر دو شیروں کی تصویر بنی ہوئی تھی، ان کے درمیان ایک آدمی تھا اور شیر اسے چاٹ رہے تھے? ابو بردہ? نے فرمایا: ”یہ اس شخص کی انگوٹھی ہے جس کے بارے میں اس شہر کے لوگ کہتے ہیں کہ وہ دانیال علیہ السلام ہیں? جس دن انہیں دفن کیا گیا، یہ انگوٹھی حضرت ابو موس?ی? نے لے لی تھی? پھر شہر کے علماءسے اس پر کندہ تصویر کے بارے میں دریافت کیا? انہوں نے کہا: ”حضرت دانیال علیہ السلام جس بادشاہ کے ملک میں تھے، اسے نجومیوں نے بتایا تھا کہ ایک لڑکا پیدا ہونے والا ہے جس کی وجہ سے تیری حکومت ختم ہوجائے گی?“ بادشاہ نے قسم کھائی کہ آج رات پیدا ہونے والے ہر لڑکے کو قتل کردیا جائے گا? البتہ انہوں نے دانیال علیہ السلام کو شیر کے کچھار میں پھینک دیا? آپ کی والدہ نے جا کر دیکھا تو شیر اور شیرنی آپ کو پیار سے چاٹ رہے تھے اور آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تھا? شہر کے علماءنے بتایا کہ دانیال علیہ السلام نے اپنی انگوٹھی میں اپنی اور شیروں کی تصویر بنوائی تھی تاکہ آپ کو اللہ کا یہ احسان ہمیشہ یاد رہے?البدایة والنھایة: 38/2

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت دانیال علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.