قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت دانیال علیہ السلام

غالب آگئے? پھر عیسائیوں کے غلبہ کے بعد یہودیوں کی کوئی حکومت اور سلطنت نہ رہی? تفصیل ابن جریر? نے تاریخ میں بیان کی ہے?
ابن جریر? فرماتے ہیں: لہراسپ بہت انصاف پسند بادشاہ تھا? سب حکمران اور فوجی افسر اس کی بات مانتے تھے? شہر آباد کرنے اور نہریں بنانے میں بہت دانائی سے کام لیتا تھا? سو سال سے زیادہ مدت کے بعد وہ ملک کا انتظام کرنے کے قابل نہ رہا تو اپنے بیٹے بشتاسپ کے حق میں دست بردار ہوگیا? اس کے دور حکومت میں مجوسی مذہب شروع ہوا? وہ اس طرح کہ ایک آدمی ارمیا علیہ السلام کے ساتھ کچھ عرصہ رہا? اس کا نام زرتشت تھا? کسی وجہ سے ارمیا علیہ السلام اس سے ناراض ہوگئے اور اسے بددعا دی? زرتشت کو برص کی بیماری لگ گئی اور وہ آذربائیجان کے علاقے میں چلا گیا? وہاں وہ بشتاشپ کا درباری بن گیااور اسے خود ساختہ مجوسی مذہب کی طرف بلایا? بادشاہ نے خود بھی یہ مذہب قبول کرلیا اور عوام کو بھی اسے قبول کرنے پر مجبور کیا اور بہت سے لوگوں کو قتل کیا?
بشتاسپ کے بعد اس کا بیٹا بہمن بادشاہ ہوا? وہ ایران کا مشہور بادشاہ اور بہادر آدمی تھا? الغرض ابن جریر? کا یہ قول ہے کہ اس شہر (بیت المقدس) کے پاس سے گزرنے والے حضرت ارمیا علیہ السلام تھے? متعدد علماءنے یہی قول اختیار کیا ہے? مذکورہ بالا تفصیل سے بھی یہی بات صحیح معلوم ہوتی ہے? تاہم متعدد صحابہ رضی اللہ عنھُم و تابعین رحمة اللہ علیہم کا قول ہے کہ یہ واقعہ عزیر علیہ السلام کو پیش آیا تھا? علماءکے ہاں یہ قول زیادہ مشہور ہے? (واللہ اعلم)

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت دانیال علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.