قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

اور اگر تو ان کو معاف فرمادے تو تو زبردست ہے حکمت والا ہے?“ آپ بخشش کو اللہ کی مشیت اور مرضی پر منحصر فرمائیں گے‘ یعنی بخشش ہوجانا ضروی نہیں بلکہ اس بات کا اظہار ہے کہ اللہ کا فیصلہ ہی نافذ ہوگا‘ اس لیے اللہ کی صفت عزیز اور حکیم بیان فرمائیں گے‘ غفور اور رحیم نہیں فرمائیں گے?
اگر اللہ تعالی? اپنے لیے اولاد منتخب کرنا چاہتا تو مخلوق میں سے کسی کو بھی یہ مقام دے سکتا تھا لیکن بیٹا یا بیٹی اس کے شان کے لائق ہی نہیں? اس لیے فرمایا:
”اگر اللہ کسی کو اپنا بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا انتخاب کر لیتا? وہ پاک ہے? وہی
تو اللہ یکتا اور بہت قہر والا ہے?“ (الزمر: 4/39)
اور مزید فرمایا:
”کہہ دو کہ اگر اللہ کی اولاد ہو تو میں (سب سے) پہلے (اس کی) عبادت کرنے والا ہوں? یہ جو
کچھ بیان کرتے ہیں اُس سے آسمانوں اور زمین کا مالک (اور) عرش کا مالک پاک ہے?“
(الزخرف: 82'81/43) نیز فرمایا:
”اور کہو کہ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے نہ تو کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کی بادشاہی
میں کوئی شریک ہے اور نہ اس وجہ سے کوئی اس کا مددگار ہے کہ وہ عاجز و ناتواں ہے? اور اُس کو بڑا
جان کر اُس کی بڑائی بیان کرتے رہو?“ (بنی اسرائیل: 111/17)
ایک اور مقام پر فرمایا:
”کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) اللہ (ہے) ایک ہے? (وہ) معبود برحق جو بے نیاز ہے، نہ
کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا اور کوئی اس کا ہم سر نہیں?“ (الاخلاص: 4-1/112)
رسول اللہ ? نے فرمایا: ” اللہ تعالی? فرماتا ہے: آدم کا بیٹا مجھے گالی دیتا ہے اور اسے یہ حق حاصل نہیں (گالی یہ ہے کہ) وہ دعوی? کرتا ہے کہ میری اولاد ہے‘ حالانکہ میں اکیلا ہوں، بے نیاز ہوں‘ نہ مجھ سے کوئی پیدا ہوا اور نہ میں کسی سے پیدا ہوا اور نہ میرا کوئی ہمسر ہے?“ صحیح البخاری‘ التفسیر‘ حدیث: 4974
نبی? نے فرمایا: ”کوئی ایسا نہیں جو اپنی توہین سن کر اللہ سے زیادہ برداشت کر سکے? لوگ کہتے ہیں کہ اس کی اولاد ہے، وہ پھر بھی انہیں رزق دیتا رہتا ہے اور عافیت دیے رکھتا ہے?“
مسند ا?حمد: 395/4 وصحیح مسلم‘ صفات المنافقین‘ باب فی الکفار‘ حدیث: 2804

چار الہامی کتب کا وقت نزول

امام ابو زُرعہ دمشقی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی کہ حضرت موسی? علیہ السلام پر تورات 6 رمضان المبارک کو نازل ہوئی، حضرت داود علیہ السلام پر زبور 12 رمضان المبارک کو نازل ہوئی? یہ تورات سے چار سو بیاسی سال بعد نازل ہوئی? حضرت عیسی? علیہ السلام پر انجیل 18 رمضان المبارک کو نازل ہوئی? یہ زبور سے ایک ہزار پچاس سال بعد نازل ہوئی اور نبی کریم? پر قرآن 24 رمضان المبارک کو (یعنی پچیسویں رات کو) نازل ہوا?“

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.