قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

نے ”اشیاع“ کو حضرت مریم علیھاالسلام کی خالہ اور حضرت زکریا علیہ السلام کو خالو قرار دیا ہے?
(واللہ اعلم)
امام محمد بن اسحاق? اور دیگر علماءنے بیان فرمایا ہے کہ حضرت مریم علیھاالسلام کی والدہ کے ہاں اولاد نہیں ہوتی تھی? ایک دن انہوں نے ایک پرندے کو دیکھا جو اپنے بچے کو چوگا دے رہا تھا? اسے دیکھ کر ان کے دل میں اولاد کی شدید خواہش پیدا ہوئی اور انہوں نے نذر مان لی کہ اگر اللہ نے اولاد دی تو اسے بیت المقدس کی خدمت کے لیے وقف کردیں گی?
علماءفرماتے ہیں: یہ نذر مانتے ہی انہیں ماہانہ ایام شروع ہوگئے? جب وہ پاک ہوئیں تو ان کے شوہر نے ان سے مقاربت کی? جس کے نتیجے میں وہ امید سے ہوگئیں? جب بچی (مریم علیھاالسلام) کو جنا تو کہنے لگیں: ”پروردگار! میں نے تو لڑکی جنم دی ہے? اللہ تعالی? کو خوب معلوم ہے کہ اس نے کیا جنم دیا‘ اور لڑکا لڑکی جیسا نہیں?“ آپ کو امید تھی کہ لڑکا ہوگا? جب لڑکی پیدا ہوئی تو مایوسی سے کہا: یہ تو لڑکی ہے، مسجد کی خدمت نہیں کر سکے گی اور میری نذر پوری نہیں ہوگی? ارشاد باری تعالی?: ”میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے?“ سے معلوم ہوتا ہے کہ بچے کا نام پیدائش کے دن بھی رکھا جا سکتا ہے? جیسا کہ صحیحین میں حضرت انس? کا واقعہ مروی ہے کہ ان کے بھائی کو نبی کریم? کی خدمت میں لے جایا گیا تو رسول اللہ? نے بچے کو گھٹی دی اور ”عبداللہ“ نام رکھ دیا? صحیح البخاری‘ العقیقة‘ باب تسمیة المولود غداة یولد....‘ حدیث: 5470 وصحیح مسلم‘ الآداب‘ باب استحباب تحنیک المولود....‘ حدیث: 2144
حضرت سمرہ? سے روایت ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمایا: ”ہر لڑکا اپنے عقیقے کے عوض گروی رکھا ہوا ہوتا ہے? ساتویں دن جانور ذبح کیا جائے اور بچے کا نام رکھا جائے اور سر کے بال اتارے جائیں?“ مسند ا?حمد: 8/5 وسنن ا?بی داود‘ الضحایا‘ باب فی العقیقة‘ حدیث: 2837
حضرت مریم علیھاالسلام کی والدہ نے فرمایا: ”میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں?“ ان کی یہ دعا قبول ہوئی اور نذر بھی قبول ہوگئی? حضرت ابوہریرہ? سے روایت ہے کہ نبی ? نے فرمایا: ”ہر بچے کو پیدائش کے وقت شیطان چھوتا ہے، وہ شیطان کے چھونے کی وجہ سے چیخنے لگتا ہے، سوائے حضرت مریم علیھاالسلام اور ان کے بیٹے (حضرت عیسی? علیہ السلام) کے?“ اس کے بعد حضرت ابوہریرہ? نے فرمایا: ”چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: ”میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں?“ مسند ا?حمد: 275/2

حضرت مریم علیھاالسلام حضرت زکریا علیہ السلام کی کفالت میں

حضرت مریم علیھاالسلام قوم کے سردار اور قائد کی بیٹی تھیں مگر وہ آپ کی پیدائش کے وقت فوت ہوچکے تھے? دیگر معززین قوم میں سے ہر ایک کی خواہش تھی کہ اپنے سردار کی بیٹی کی پرورش کا شرف اسے
ملے‘ لہ?ذا قرعہ اندازی کی گئی تو یہ شرف حضرت زکریاعلیہ السلام کے حصے میں آیا?
ارشاد باری تعالی? ہے:

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.