قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

سے درخواست کی کہ آسمان سے ایک دسترخوان نازل ہوتا کہ وہ اس میں سے کھائیں اور انہیں یہ اطمینان بھی حاصل ہوجائے کہ ان کی عبادت قبول ہوگئی ہے اور بعد میں خوشی کا یہ دن ان کے لیے عید کے طور پر مقرر ہوجائے تاکہ روزے رکھنے کے بعد اس دن خوشی منایا کریں اور یہ آسمانی کھانا اتنا ہو کہ ہر امیر غریب کے لیے کافی ہوجائے?
حضرت عیسی? علیہ السلام نے انہیں نصیحت کی کہ وہ اس مطالبہ سے دستبردار ہوجائیں? آپ کو خطرہ محسوس ہو رہا تھا کہ لوگ اس نعمت کا صحیح شکر ادا نہیں کر سکیں گے جس پر اللہ کا غضب نازل ہوجائے گا، تاہم لوگوں نے اصرار کیا کہ اللہ سے یہ درخواست ضرور کریں? ان کے اصرار پر آپ اون کا (سادہ اور معمولی) ٹاٹ پہن کر مصلّ?ی پر کھڑے ہوگئے? سر جھکا کر آنکھوں سے آنسو بہانے لگے اور انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ سے دعا کی کہ ان کی یہ درخواست قبول ہوجائے?
تب اللہ تعالی? نے آسمان سے دسترخوان نازل فرمایا? لوگ دیکھ رہے تھے کہ وہ بادلوں کے درمیان آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے? وہ لمحہ بہ لمحہ قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا تھا اور حضرت عیسی? علیہ السلام دعائیں مانگ رہے تھے کہ اس کا نزول رحمت و برکت کا باعث ہو، عذاب کا باعث نہ ہو? قریب ہوتے ہوتے وہ حضرت عیسی? علیہ السلام کے سامنے آ کر ٹک گیا? وہ رومال سے ڈھانپا ہوا تھا?
حضرت عیسی? علیہ السلام نے فرمایا: [بِس±مِ اللّ?ہِ خَی±رِالرَّازِقِی±نَ] ”سب سے بہتر رزق دینے والے اللہ کے نام سے?“ اور رومال اُٹھا دیا? دسترخوان پر سات مچھلیاں اور سات روٹیاں تھیں? ایک قول کے مطابق سرکہ، انار اور دوسرے پھل بھی تھے? اس کی بہت عمدہ خوشبو تھی? ان تمام اشیاءکو اللہ تعالی? نے [کُن±] کہہ کر پیدا فرمایا تھا?
حضرت عیسی? علیہ السلام نے حکم دیا کہ کھانا شروع کریں? لوگوں نے کہا: ”پہلے آپ شروع کریں?“ آپ نے فرمایا: ”اس کا سوال تو تم ہی نے کیا تھا!“ پھر بھی انہوں نے شروع کرنے سے انکار کیا? آپ نے غریبوں، محتاجوں اور معذوروں کو حکم دیا کہ کھانا شروع کریں? ان کی تعداد ایک ہزار تین سو کے قریب تھی? انہوں نے کھایا تو ہر آفت زدہ اور بیمار تندرست ہوگیا? انہیں دیکھ کر اُن کو افسوس ہوا کہ ہم نے کیوں نہ کھایا?
بعض حضرات بیان کرتے ہیں کہ پہلے پہل دسترخوان ہر روز اترتا تھا اور سب لوگ بیک وقت اس سے کھانا کھاتے تھے? ان کی تعداد سات ہزار افراد تک پہنچ جاتی تھی? کچھ مدت بعد وہ ایک دن چھوڑ کر ایک دن اترنے لگا? جس طرح صالح علیہ السلام کی قوم کے لوگ ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن معجزاتی اونٹنی کا دودھ پیتے تھے? پھر اللہ تعالی? نے حضرت عیسی? علیہ السلام کو حکم دیا کہ اسے صرف غریبوں اور محتاجوں کے لیے مخصوص کردیں? اس پر بہت سے لوگ دل برداشتہ ہوگئے اور منافقوں نے نازیبا باتیں کہنا شروع کردیں? تب دسترخوان اترنا بالکل بند ہوگیا اور نبی علیہ السلام پر تنقید کرنے والوں کو بندر اور خنزیر بنا دیا گیا?
بعض علماءاس بات کے قائل ہیں کہ دسترخوان نازل نہیں ہوا? کیونکہ جب اللہ تعالی? نے فرمایا: ”پھر

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.