قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

دیتا ہوں? اس میں تمہارے لیے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان دار ہو?“ (آل عمران: 49/3)
? یہود کی بد اعمالیاں اور سازشیں: یہود ایک ایسی بدکردار قوم ہے جس کی تاریخ حق کی مخالفت، اہل حق کو تکالیف پہنچانے اور انہیں قتل کرنے سے بھری پڑی ہے? حضرت عیسی? علیہ السلام کے قصے میں ان کی بد اعمالیاں اور سازشیں مزید نکھر کر سامنے آتی ہیں اور تاریخ کا سیاہ باب بن جاتی ہیں? یہ لوگ پہلے حضرت موسی? علیہ السلام کو سچا جاننے کے باجود اذیتیں دیتے رہے اور بعض جسمانی عیوب ان کی طرف منسوب کرکے انہیں تکلیف پہنچاتے رہے? پھر حضرت عیسی? علیہ السلام کے بھی بدترین مخالف ہوگئے کیونکہ حضرت عیسی? علیہ السلام کی دعوت حق اور آپ کے معجزات کا کوئی جواب ان کے پاس نہ تھا? انہوں نے اپنی جھوٹی دینی اجارہ داری کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کی دشمنی اور عداوت کی روش اختیار کی? حاکم وقت کے کان آپ کے خلاف بھرے تاکہ وہ آپ کو سولی دینے پر راضی ہوگیا? لیکن اللہ تعالی? نے آپ کو بحفاظت آسمانوں پر اٹھا لیا اور یہ مکار لوگ آپ کے ایک ہم شکل کو سولی دے کر خوشیاں مناتے رہے? اس طرح اللہ تعالی? نے اپنے بندے کی مدد و تائید فرما کر اپنی سنت کا اتمام کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے ماننے والوں کے ساتھ ہے?
? اللہ تعالی? ہر چیز پر قادر ہے: حضرت عیسی? علیہ السلام کی پیدائش سے یہ درس ملتا ہے کہ اللہ تعالی? کی ذات اقدس ہر چیز پر قادر ہے? اسے کسی چیز کو عدم سے وجود میں لانے کے لیے ظاہری اسباب کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ جب وہ کسی چیز کو وجود میں لانے کا ارادہ فرماتا ہے تو کہتا ہے: ?کُن±? ”ہوجا“ ?فَیَکُو±نُ? ”وہ اسی وقت ہوجاتی ہے?“ (ی?س: 83/36)
اس ذات باری تعالی? نے جس طرح حضرت آدم علیہ السلام کو بغیر والدین کے اور حضرت حواءعلیھاالسالم کو بغیر ماں کے پیدا فرمایا، اسی طرح حضرت عیسی? علیہ السلام کو اپنی کمال قدرت سے بغیر باپ کے پیدا فرمایا? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اللہ تعالی? کے نزدیک عیسی? کی مثال ہو بہو آدم کی مثال ہے جسے مٹی سے پیدا کرکے کہہ دیا کہ ہوجا!
پس وہ ہوگیا?“ (آل عمران: 59/3) اس طرح آپ کی پیدائش اہل ایمان کے لیے عظیم
الشان نشانی ہے?
? نزول حضرت عیسی? علیہ السلام: حضرت عیسی? علیہ السلام کے قصے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی? علیہ السلام قرب قیامت تشریف لائیں گے، اور زمین پر دین اسلام کا بول بالا کریں گے، صلیب توڑ دیں گے اور جزیہ قبول نہیں کریں گے بلکہ کفار سے جہاد کریں گے? اگر وہ مسلمان ہوجائیں تو ٹھیک بصورت دیگر انہیں تہ تیغ کردیں گے‘ لہ?ذا ارشادات نبویہ? سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے ہاتھوں بکثرت یہود و نصاری? قتل ہوں گے? آپ کے جہاد اور تبلیغ سے زمین پر وسیع و عریض فساد کے بعد امن و امان قائم ہوجائے گا? آپ اپنی طبعی عمر پوری فرمائیں گے اور اس کے بعد قیامت برپا ہوجائے گی? آپ کے نزول کا اشارہ اللہ تعالی? کے اس فرمان مبارک میں ہے:
”جب اللہ تعالی? نے فرمایا: اے عیسی?! میں تجھے پورا لینے والا ہوں اور تجھے اپنی جانب اٹھانے والا

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.