قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

ارشاد باری تعالی? ہے:
”ہم نے حکم دیا کہ اے آگ! سرد ہوجا ابراہیم پر (موجب) سلامتی (بن جا?“)
(الا?نبیائ: 69/21)
حضرت علی رضی اللہ عنُہما کا کہنا ہے: ?سَل?مًا? کا مطلب ہے کہ آپ کو تکلیف نہ پہنچائے?
تفسیر الطبری‘ 58/10 تفسیر سورة الا?نبیائ‘ آیت: 69
حضرت ابن عباس? اور ابو العالیہ? نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالی? یہ نہ فرماتا: ?سَل?مًا عَل??ی اِب±ر?ھِی±مَ? ”ابراہیم پر سلامتی والی ہوجا!“ تو آگ اتنی ٹھنڈی ہوجاتی کہ آپ کو اس کی ٹھنڈک سے تکلیف محسوس ہوتی?“
حضرت کعب احبار? فرماتے ہیں کہ اس دن پوری زمین کے باشندے آگ سے فائدہ نہ اُٹھا سکے اور آگ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی صرف وہ رسیاں جلائیں جن سے وہ باندھے گئے تھے?
منہال بن عمرو? سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا: ”میری زندگی میں کوئی دن اور رات وہاں گزرے ہوئے ایام سے زیادہ خوشگوار نہیں گزری?“
تفسیر الطبری‘ 58/10 تفسیر سورة الا?نبیائ‘ آیت: 69
کفار نے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر فتح پانا چاہی، لیکن انہیں شکست ہوئی? انہوں نے بلند ہونا چاہا لیکن پستی نصیب ہوئی? انہوں نے غالب آنا چاہا لیکن مغلوب ہوئے? جیسا کہ ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور اُن لوگوں نے تو ابراہیم کا بُرا چاہا تھا مگر ہم نے انہی کو نقصان میں ڈال دیا?“ (الا?نبیائ: 70/21) دوسرے مقام پر فرمایا: ”(انہوں نے ابراہیم کے ساتھ چال چلنا چاہی) مگر ہم نے انہی کو زیر کردیا?“ (الصافات: 98) انہیں دنیا میں خسارہ اور پستی نصیب ہوئی? آخرت میں انہیں جہنم کی آگ نصیب ہوگی جس میں کوئی ٹھنڈک اور سلامتی نہیں? انہیں وہاں سلام بھی نہیں کہا جائے گا بلکہ اس کی وہ کیفیت ہے جو اللہ تعالی? نے ان الفاظ میں بیان فرمائی: ”اور دوزخ ٹھہرنے اور رہنے کی بہت بری جگہ ہے?“ (الفرقان: 66)
حضرت ام شریک رضی اللہ عنُہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ? نے چھپکلی کو قتل کرنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”وہ ابراہیم علیہ السلام کی آگ میں پھونکیں مارتی تھی?“
صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ باب قول اللہ تعالی? ?واتخذ اللہ ابراھیم خلیلا?‘ حدیث: 3359 وصحیح مسلم‘ السلام‘ باب استحباب قتل الوزغ‘ حدیث: 2237
ام المو?منین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہُما سے روایت ہے کہ رسول اللہ? نے فرمایا: ”چھپکلی کو قتل کردیا کرو، وہ ابراہیم علیہ السلام کی آگ میں (اسے تیز کرنے کے لیے) پھونکیں مارتی تھی?“ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہُما انہیں ماردیا کرتی تھیں? مسند ا?حمد: 200/6
حضرت نافع? سے روایت ہے کہ ایک عورت ام المو?منین عائشہ رضی اللہ عنہُما کی خدمت میں حاضر ہوئی? دیکھا کہ ایک نیزہ موجود ہے? اس نے کہا: یہ نیزہ کس لیے ہے؟ فرمایا: ”ہم اس کے ساتھ چھپکلیوں کو

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.