قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

چنانچہ اللہ تعالی? نے حضرت سارہ علیھاالسلام کے شرف کو بھی محفوط رکھا اور اپنے بندے، اپنے رسول، اپنے پیارے اور اپنے خلیل ابراہیم علیہ السلام کے شرف کی بھی حفاظت فرمائی?
? ارض مقدس کی طرف واپسی: اس کے بعد حضرت خلیل علیہ السلام مصر سے دوبارہ برکت والی سرزمین یعنی ارض مقدس کی طرف لوٹ آئے? اس وقت آپ کے ساتھ مویشی، غلام اور بہت سا مال تھا اور حضرت ہاجرہ قِب±طِیَہ مصریہ علیھاالسلام آپ کے ہمراہ تھیں?
پھر حضرت لوط علیہ السلام اپنے کثیر اموال سمیت ”غور“ کے علاقے کی طرف ہجرت کرگئے کیونکہ ابراہیم علیہ السلام کا انہیں یہی حکم تھا? وہاں آپ ”سدوم“ کے شہر میں اِقامت پذیر ہوگئے، جو اس دور میں اس علاقے کا مرکزی شہر تھا? یہاں کے باشندے کافر، بدکار اور شریر تھے?
اللہ تعالی? نے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر وحی نازل فرمائی تو آپ نے اللہ کے حکم سے نظر اُٹھا کر شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کی طرف دیکھا? اللہ تعالی? نے آپ کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا: ”میں یہ سرزمین تجھے اور تیری اولاد کو قیامت تک کے لیے دوں گا اور تیری اولاد کو بڑھاؤں گا حتی? کہ وہ ریت کے ذروں کے برابر ہوجائیں گے?“
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دی گئی اس بشارت میں امت محمدیہ (علی? صاحبھا الصلو?ةوالسلام) بھی شامل ہے? بلکہ اسی امت میں پیشین گوئی کامل ترین اور عظیم ترین انداز سے پوری ہوئی ہے? اس کی تائید رسول اللہ? کے اس فرمان سے بھی ہوتی ہے: ”اللہ تعالی? نے میرے لیے زمین سمیٹ دی تو میں نے اس کے مشرقی اور مغربی حصے دیکھ لیے? میری امت کی سلطنت وہاں وہاں پہنچے گی، جو جو حصہ سمیٹ کر مجھے دکھایا گیا?“ صحیح مسلم‘ الفتن‘ باب ھلاک ھذہ الا?مة بعضھم ببعض‘ حدیث: 2889 وسنن ا?بی داود‘ الفتن و الملاحم‘ باب ذکر الفتن و دلائلھا‘ حدیث: 4252
علمائے کرام بیان فرماتے ہیں کہ اس کے بعد کچھ بدمعاشوں نے حضرت لوط علیہ السلام پر قابو پاکر انہیں قید کرلیا، ان کا مال چھین لیا اور مویشیوں کو ہانک کر لے گئے? جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خبر ملی تو آپ تین سو اَٹھارہ افراد کو ساتھ لے کر روانہ ہوئے? آپ نے لوط علیہ السلام کو بھی چھڑا لیا، ان کا مال و متاع بھی واپس لے لیا اور اللہ اور اس کے رسول کے دشمنوں کی بہت سی تعداد کو تہ تیغ کردیا، انہیں شکست دی اور ان کا تعاقب کیا حتی? کہ دمشق کے شمال تک پہنچ گئے? وہاں ” برزہ“ کے مقام پر پڑاؤ ڈالا? میرے خیال میں اس جگہ کو مقام ابراہیم اسی لیے کہا جاتا ہے کہ وہاں ابراہیم علیہ السلام کے لشکر نے پڑاؤ ڈالا تھا?
پھر آپ فاتحانہ طور پر اپنے علاقے میں واپس تشریف لائے? بیت المقدس کے بادشاہوں نے بڑے احترام کے ساتھ آپ کا استقبال کیا اور آپ کی اطاعت قبول کی اور آپ اپنے وطن میں اقامت پذیر ہوگئے? آپ پر اللہ کی طرف سے درود و سلام ہو?

حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ولادت

اہل کتاب کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالی? سے پاکباز اولاد کی دعا فرمائی? اللہ نے آپ کو اس کی خوش خبری دی? جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیت المقدس میں رہتے بیس سال

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.