قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

اسی جزوی افضلیت کی وجہ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا حضرت محمد ? سے مطلقاً افضل ہونا لازم نہیں آتا کیونکہ نبی ? کو مقام محمود کی جو افضلیت حاصل ہے، وہ زیادہ عظیم ہے? اس پر پہلے پچھلے تمام انسان نبی? پر رشک کریں گے?
جہاں تک حضرت انس بن مالک? سے مروی اس حدیث کا تعلق ہے کہ ایک آدمی نے نبی? سے کہا: [یَا خَی±رَال±بَرِیَّة] ”اے تمام مخلوقات میں سے افضل ترین!“ تو نبی علیہ السلام نے فرمایا: ”وہ تو ابراہیم علیہ السلام تھے?“ مسند ا?حمد: 184/3
یہ نبی? کی طرف سے اپنے جدامجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مقابلے میں کسر نفسی کا اظہار ہے? یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ کا یہ فرمان ہے: ”انبیاءکو ایک دوسرے پر فضیلت نہ دو? اور فرمایا مجھے موس?ی علیہ السلام پر فضیلت نہ دو? کیونکہ قیامت کے دن لوگ بے ہوش ہوجائیں گے? پھر سب سے پہلے میں ہوش میں آؤں گا تو دیکھوں گا کہ حضرت موس?ی علیہ السلام عرش کا پایہ پکڑے ہوئے ہیں? معلوم نہیں وہ مجھ سے پہلے ہوش میں آگئے یا انہیں طور کی بے ہوشی کا بدلہ دیا گیا؟“ صحیح البخاری‘ الخصومات‘ باب مایذ کر فی الا?شخاص....‘ حدیث: 2412 وا?طرافہ
یہ احادیث نبی علیہ السلام سے مروی ان تمام متواتر احادیث کے خلاف نہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی? قیامت کے دن تمام بنی آدم کے سردار ہوں گے? اسی طرح حضرت ابی بن کعب? سے مروی حدیث بھی اس کے خلاف نہیں کہ نبی علیہ السلام نے فرمایا: ” میں نے تیسری دعا کو اس دن کے لیے ملتوی کردیا ہے جس دن تمام لوگ حتی? کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی میرے قرب کے خواہش مند ہوں گے?“ صحیح مسلم‘ صلاة المسافرین‘ باب بیان ا?ن القرآن ا?نزل علی سبعة ا?حرف....
حدیث: 820
چونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت محمد? کے بعد سب سے افضل رسول ہیں، اس لیے نمازی کو حکم دیا گیا ہے کہ تشہد میں آپ علیہ السلام پر درود پڑھے?
حضرت کعب بن عجرہ? سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا کہ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول?! آپ کو سلام کہنے کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہے? آپ پر صلو?ة (درود? دعائے رحمت بھیجنے) کا کیا طریقہ ہے؟ آپ نے فرمایا‘ یوں کہو:
[اَللّ?ھُمَّ صَلِّ عَل?ی مُحَمَّدٍ وَعَل?ی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّی±تَ عَل?ی اِب±رَاھِی±مَ وَعَل?ی آلِ
اِب±رَاھِی±مَ اِنِّکَ حَمِی±دµ مَّجِی±دµ‘ اَللّ?ھُمَّ بَارِک± عَل?ی مُحَمَّدٍ وَعَل?ی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا
بَارَک±تَ عَل?ی اِب±رَاھِی±مَ وَعَل?ی آلِ اِب±رَاھِی±مَ Eِنَّکَ حَمِی±دµ مَّجِی±دµ?]
”اے اللہ! محمد اور آل محمد پر رحمتیں نازل فرما جس طرح تونے ابراہیم اور آل ابراہیم پر
رحمتیں نازل فرمائیں? تو یقینا قابل تعریف اور بزرگی والا ہے‘ اے اللہ! محمد اور آل محمد پر برکتیں
نازل فرما جس طرح تونے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکتیں نازل فرمائیں? تو یقینا قابل تعریف
بزرگی والا ہے?“ صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ حدیث: 3370

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.