قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

اس طرح آپ نے ترشی کا جواب نرمی سے دیا?
µ آپ کی اسی رحمت و مودت نے آپ کو درج ذیل دعا کرنے پر ابھارا? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور جب ابراہیم نے کہا کہ اے میرے پروردگار! اس شہر کو امن والا بنادے اور مجھے اور میری
اولاد کو بت پرستی سے پناہ دے?“ (ابراھیم: 35/14)
جب اللہ تعالی? نے آپ کو منصب امامت پر فائز کیا تو مشفق و رحمدل ابراہیم بے ساختہ اپنی اولاد کے لیے اسی منصب کی دعا کرتے ہیں? ارشاد ہوتا ہے:
”اللہ نے فرمایا کہ میں تمہیں لوگوں کا امام بنادوں گا، عرض کرنے لگے: اور میری اولاد کو?“ (البقرة: 124/2) لہ?ذا اللہ تعالی? نے اپنے رحمدل خلیل کی اس عرض کو قبول فرما کر ان کی اولاد کو بھی اس نعمت سے سرفراز فرما دیا جیسا کہ ارشاد ہے:
”اور ہم نے نبوت اور کتاب کو اس کی اولاد میں رکھ دیا?“ (العنکبوت: 27/29)
? مشرکین کے لیے دعائے مغفرت کی ممانعت: مشرکین کے لیے دعائے مغفرت کرنا منع ہے اگرچہ مشرک نہایت قریبی رشتہ دار، باپ، بیٹا‘ والدہ یا بہن بھائی ہی کیوں نہ ہوں? حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد کو راہ راست پر لانے کی ہر ممکن کوشش کی? جواب میں باپ نے قتل کی دھمکی دے کر گھر سے نکل جانے کا حکم سنایا تو آپ والد کے لیے مغفرت کی دعا کا وعدہ کرکے گھر سے رخصت ہوگئے? اس کے بعد جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو پختہ یقین ہوگیا کہ ان کا باپ ایمان نہیں لائے گا اور وہ مشرکین کے ساتھ ہی برے انجام سے دوچار ہوگا تو پھر ان سے براءت اور لاتعلقی کا اظہار فرما دیا?
فرمان باری تعالی? ہے:
”اور ابراہیم کا اپنے باپ کے لیے دعائے مغفرت مانگنا صرف وعدہ کے سبب سے تھا جو انہوں نے
اس سے کرلیا تھا? پھر جب ان پر یہ بات ظاہر ہوگئی کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو وہ اس سے محض بے تعلق
ہوگئے? واقعی ابراہیم بڑے نرم دل اور بردبار تھے?“ (التوبة: 114/9)
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اس عمل کو شریعت محمدی میں قانون کی حیثیت حاصل ہے? چنانچہ اللہ تعالی? نے نبی? کو چچا کے لیے دعائے مغفرت سے منع فرما کر تمام مشرکین کے لیے دعائے مغفرت سے روک دیا? البتہ ان کی زندگی میں ہدایت کی دعا کی جاسکتی ہے? اللہ تعالی? نے اپنے محبوب کو اور تمام مومنوں کو حکم دیتے ہوئے فرمایا:
”پیغمبر کو اور دوسرے مومنوں کو جائز نہیں کہ مشرکین کے لیے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ رشتہ دار
ہی ہوں‘ اس امر کے ظاہر ہوجانے کے بعد کہ یہ لوگ دوزخی ہیں?“ (التوبة: 113/9)
? عقیدہ توحید کی راہ میں شجاعت و جواں مردی کا مظاہرہ: حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصے سے داعیان توحید کو، اس راہ میں آنے والی مشکلات و مصائب کے سامنے سینہ سپر ہونے کا درس ملتا ہے? داعیان توحید کو جھٹلانا اور انہیں اذیتیں دینا، مشرکین کا ہمیشہ سے وتیرہ رہا ہے? حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعوت توحید دینا شروع کی تو سب سے پہلی مخالفت ان کے اپنے گھر ہی سے شروع ہوئی? آپ کا باپ

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.