قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

آپ نے یہ بات اس وقت کہی تھی جب انہوں نے آپ کو میلے میں شرکت کی دعوت دی تو آپ نے تعریض کرتے ہوئے ان کے عقیدے کے مطابق آسمان کی طرف دیکھ کر کہا کہ میں بیمار ہوں? قوم کے چلے جانے کے بعد آپ نے ان کے معبود خانے میں داخل ہوکر بتوں کو مخاطب کرکے فرمایا ”تم کھاتے کیوں نہیں؟“ یعنی یہ نذرانے اور تبرکات آخر کس لیے تمہارے سامنے رکھے گئے ہیں اگر تم کو انہیں کھانا نہیں? پھر سب کو توڑ پھوڑ دیا سوائے بڑے بت کے کے جسے جدید تحقیقات کے بعد ”مردک“ کا نام دیا گیا ہے? اسی طرح اسلام کی صداقت اور حقانیت ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید روشن و منور ہوتی جارہی ہے?
? اللہ تعالی? قادر مطلق ہے: اللہ تعالی? کی قدرت کاملہ، اس کی عظمت و رفعت اور صنعت و کاری گری ہر ہر چیز سے ظاہر ہے? پروردگار عالم اپنی قدرت تامہ کا اظہار بے شمار کرشماتی اور معجزاتی طریقوں سے کرتا ہے? جس طرح اس نے تمام مخلوقات کو احسن انداز میں پیدا فرمایا ہے، پھر انہیں موت آجاتی ہے، اسی طرح وہ اپنی قدرت سے قیامت کے دن جزا اور سزا کے لیے سب کو دوبارہ زندہ کرے گا? قدیم مشرکین اور جدید مادہ پرستوں کی ناقص عقل میں یہ بات نہیں سماتی? لہ?ذا وہ اپنی عقل و دانش سے بڑی مضبوط دلیل پیش کرتے ہیں کہ جب ہم مرجائیں گے، ہماری ہڈیاں بوسیدہ اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گی، ہم مٹی کے ساتھ مٹی ہو جائیں گے‘ تو بھلا کیسے دوبارہ زندہ ہوں گے؟ ان کی اس دلیل کا جواب خود احکم الحاکمین نے ان الفاظ میں دیا ہے:
”(اللہ) وہی ہے جو اول بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے‘ پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا اور یہ تو اس پر بہت
ہی آسان ہے? اس کی بہترین اور اعلی? صفت ہے، آسمانوں اور زمین میں بھی اور وہی غلبے والا
حکمت والا ہے?“ (الروم: 27/30)
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایسے ہی منکرین کو یوم آخرت کا عقیدہ سمجھانے کے لیے اللہ تعالی? سے کوئی ایسی حسی مثال طلب کی جسے دیکھ کر ان کا اپنا ایمان و یقین مزید مستحکم ہو اور وہ دوسروں کے لیے باعث یقین و ایمان بنے? لہ?ذا اللہ تعالی? نے آپ کو چار پرندے ٹکڑے ٹکڑے کرکے پہاڑ پر رکھنے کا حکم دیا? پھر جب آپ نے ان کو آواز دی تو وہ اللہ تعالی? کے حکم سے دوبارہ زندہ ہو کر دوڑتے ہوئے آپ کے پاس آگئے? اللہ تعالی? نے مُردوں کو دوبارہ زندہ کرکے اپنی قدرت کاملہ کا اظہار متعدد بار کیا ہے? جیسا کہ سورہ? بقرہ کی آیات: 259-243 میں بھی مذکور ہے?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.