قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہماالسلام

گیا? یہ وہی جگہ ہے جہاں آج کل بیت المقدس واقع ہے جسے حضرت یعقوب علیہ السلام نے بعد میں بنایا تھا?
حضرت یعقوب علیہ السلام کی حران آمد اور شادی
جب حضرت یعقوب علیہ السلام حران کے علاقے میں اپنے ماموں کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں? بڑی کا نام لیَّا تھا اور چھوٹی کا نام راحیل? آخرالذکر زیادہ خوش شکل تھی?یعقوب نے اس کا رشتہ طلب کیا تو اس (لڑکی) کے والد (لابان) نے یہ مطالبہ اس شرط پر منظور کرلیا کہ آپ سات سال تک اس کی بکریاں چرائیں? جب یہ مدت پوری ہوگئی تو لابان نے لوگوں کو جمع کیا اور کھانا کھلایا? رات کو اپنی بڑی بیٹی لیَّا کو یعقوب کے پاس بھیج دیا? اس کی آنکھیں چُندھی تھیں? صبح ہوئی تو یعقوب علیہ السلام کو معلوم ہوا کہ انہوں نے لیَّا کے ساتھ رات گزاری ہے تو انہوں نے اپنے ماموں سے کہا: میں نے تو آپ سے راحیل کا رشتہ مانگا تھا? اس نے کہا: ”ہمارے ہاں یہ رواج نہیں کہ بڑی سے پہلے چھوٹی کی شادی کردیں? اگر تم راحیل سے نکاح کرنا چاہتے ہو تو سات سال مزید میری خدمت کرو، میں اس کا نکاح بھی تم سے کردوں گا?“
آپ نے سات سال مزید خدمت کی? تب ان کا نکاح راحیل سے بھی ہوگیا? ان کی شریعت میں یہ جائز تھا کہ ایک شخص دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھے? پھر تورات میں اس سے منع کردیا گیا? اس سے ثابت ہوتا ہے کہ گذشتہ انبیاءکی شریعتوں میں بھی احکام منسوخ ہوتے رہے ہیں? حضرت یعقوب علیہ السلام کے اس عمل سے اس کا جواز ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ معصوم تھے? لابان نے اپنی دونوں بیٹیوں کو ایک ایک لونڈی دی? ”لیَّا“ کو جو لونڈی دی گئی اس کا نام زُلف?ی تھا اور راحیل کو لونڈی کا نام بِل±ہَہ تھا?
? آل و اولاد: اللہ تعالی? نے لیَّا کی کمزوری دور کی کہ انہیں کئی بیٹے عطا فرمادیے? یعقوب سے ان کے ہاں سب سے پہلے ”روبیل“ پیدا ہوا? پھر ”شمعون“ پھر ”لاوی“ پھر ”یہودا“? تب راحیل کو غیرت آئی کیونکہ ان کے ہاں اولاد نہیں ہورہی تھی اس نے اپنی لونڈی بلھہ یعقوب کو ہبہ کردی? آپ نے اس سے خلوت کی تو وہ امید سے ہوگئی اور اس سے ایک لڑکا پیدا ہوا، جس کا نام ”دان“ تھا? اس کے بعد ایک اور لڑکا ہوا? اس نے اس کا نام ”نیفتالی“ رکھا? تب ”لیَّا نے بھی اپنی لونڈی زُلف?ی یعقوب علیہ السلام کو ہبہ کردی? اس سے آپ کے دو لڑکے ”جاد“ اور ”اشیر“ پیدا ہوئے? پھر لیَّا کے ہاں پانچواں بیٹا پیدا ہوا? اس نے اس کا نام ”اِیساخر“ رکھا? اس کے بعد اس کا چھٹا بیٹا پیدا ہوا، اس کا نام ”زابلون“ رکھا گیا? اس کے بعد اس کے ہاں ایک بیٹی ”دِینا“ پیدا ہوئی? اس طرح اس کے ہاں حضرت یعقوب علیہ السلام کے ساتھ بچے پیدا ہوئے?
اس کے بعد راحیل نے اللہ تعالی? سے دعا کی کہ اسے حضرت یعقوب علیہ السلام سے ایک بیٹا عطا فرمائے? اللہ تعالی? نے اس کی دعا قبول کی اور اس کے ہاں حضرت یعقوب علیہ السلام سے ایک عظیم، معزز اور خوبصورت بیٹا پیدا ہوا جس کا نام اُس نے ”یوسف“ رکھا?
یہ تمام اولاد اس وقت ہوئی جب وہ لوگ”حران“ کے علاقے میں رہائش پذیر تھے? آپ اپنی دو ماموں زادوں سے نکاح کے بعد مزید چھ سال اپنے ماموں کے پاس رہ کر ان کی بکریاں چراتے رہے?

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.