قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہماالسلام

اس طرح آپ کی وہاں رہنے کی کل مدت بیس سال ہے?
? مال و متاع: تب حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے ماموں لابان سے درخواست کی کہ انہیں اپنے گھر جانے دے? آپ کے ماموں نے کہا: ”مجھے تیری وجہ سے برکت حاصل ہوئی ہے، اس لیے میرے مال سے جو کچھ چاہے طلب کرلے?“ آپ نے فرمایا: ”تو مجھے بکریوں سے اس سال پیدا ہونے والے وہ بچے دے دینا جو چتلے ہوں‘ جو بھیڑ کا بچہ سفید ہو لیکن اس کے رنگ میں سیاہی بھی ہو‘ اور جو سیاہ ہو لیکن اس میں سفیدی بھی ہو‘ اور بکریوں میں سے جو بے سینگ اور سفید ہو?“ اس نے کہا: ”ٹھیک ہے?“ اس کے بیٹوں نے اپنے باپ کے ریوڑ میں سے اس قسم کے بکرے الگ کردیے، تاکہ کوئی میمنا اس طرح کا پیدا نہ ہو اور انہیں لے کر اپنے پاب کے ریوڑ سے تین دن کے فاصلے پر چلے گئے?
حضرت یعقوب علیہ السلام نے بادام اور سفیدے کی تازہ شاخیں لے کر انہیں چھیلا اور انہیں کہیں سے سیاہ اور کہیں سے سفید کردیا? وہ انہیں بھیڑ بکریوں کے پانی پینے کی جگہ ان کے سامنے کھڑی کردیتے تھے? تاکہ بکریاں انہیں دیکھیں اور ان سے خوف محسوس کریں اور ان کے بچے ان کے پیٹوں میں حرکت کریں، تو ان بچوں کے رنگ بھی اسی طرح (چتکبرے) ہو جائیں?
اگر یہ بات صحیح ہے تو اسے خرق عادت اور معجزات کی قبیل سے شمار کرنا چاہیے?
بائبل کے موجودہ نسخوں میں لکھا ہے کہ جب بکریاں ان شاخوں کے سامنے حاملہ ہوتی تھیں تو اس طرح کے بچے پیدا ہوتے تھے (پیدائش: باب30) تاہم بائبل کے بیانات اس قدر یقینی نہیں کہ ان کو صحیح ثابت کرنے کے لیے تاویلات کا سہارا لینا پڑے?
اس طرح حضرت یعقوب علیہ السلام کے پاس بہت سی بکریاں، اونٹ، گدھے اور غلام وغیرہ ہوگئے? تب یعقوب علیہ السلام نے محسوس کیا کہ آپ کے ماموں اور ماموں کے بیٹوں کا رویہ بدل گیا ہے اور وہ آپ سے حسد کرنے لگے ہیں? اللہ تعالی? نے حضرت یعقوب علیہ السلام کو وحی کے ذریعے سے حکم دیا کہ اپنے باپ دادا کے علاقے میں واپس چلے جائیں? انہوں نے اپنے بیوی بچوں کو بتایا تو وہ فوراً تیار ہوگئے? آپ اپنے بیوی بچوں اور مال (جانوروں) کو لے کر چل پڑے? چلتے وقت راحیل نے اپنے والد (لابان) کے بت چرالیے?
جب وہ لوگ اپنے علاقے میں پہنچے تو پیچھے سے لابان اور اس کی قوم کے افراد بھی آپہنچے? لابان نے یعقوب سے اس بات پر ناراضی کا اظہار کیا کہ وہ بغیر بتائے کیوں نکل آئے? اگر وہ بتا کر آتے تو وہ انہیں خوشی خوشی روانہ کرتا اور اپنی بیٹیوں اور ان کی اولاد کو خود الوداع کہتا?
اور اس نے یہ بھی کہا کہ تم میرے بت کیوں لے آئے ہو؟ حضرت یعقوب علیہ السلام کو ان بتوں کے بارے میں بالکل علم نہ تھا، اس لیے آپ نے اس الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا? لابان اپنی بیٹیوں اور ان کی لونڈیوں کے خیموں میں داخل ہوا اور تلاشی لی، لیکن اسے کچھ نہ ملا? راحیل ان بتوں کو اونٹ کے کجاوے میں رکھ کر ان پر بیٹھ گئی تھی‘ وہ وہاں سے نہ اُٹھی اور یہ عذر پیش کیا کہ وہ ایام سے ہے، اس لیے بزرگوں کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی? اس طرح لابان بتوں کو تلاش نہ کرسکا?

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.