قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہماالسلام

اس وقت انہوں نے ”جلعاد“ نام کے ایک ٹیلے کے پاس باہمی عہد وپیمان کیا کہ یعقوب اس کی بیٹیوں کی اہانت نہیں کریں گے اور ان کی موجودگی میں مزید عورتوں سے شادی نہیں کریں گے اور یہ ٹیلہ دونوں کے درمیان حد فاصل ہوگا جس سے نہ لابان تجاوز کرے گا نہ یعقوب? وہاں انہوں نے کھانا تیار کیا اور سب نے مل کر کھانا کھایا? پھر ایک دوسرے سے رخصت ہوکر اپنے اپنے علاقے میں چلے گئے?
جب حضرت یعقوب علیہ السلام ”ساعیر“ کی سرزمین کے قریب پہنچے تو فرشتوں نے آپ کا استقبال کیا? حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بھائی عیسو کی طرف ایلچی بھیج کر اس سے مہربانی اور شفقت کی درخواست کی? ایلچیوں نے واپس آ کر اطلاع دی کہ عیسو چار سو سواروں کے ساتھ ملاقات کے لیے آرہا ہے?
حضرت یعقوب علیہ السلام نے اس سے خطرہ محسوس کیا? آپ نے اللہ سے بہت گڑگڑا کر عاجزی سے دعا مانگی اور اللہ کو اس کے وعدے کا واسطہ دیا اور دعا کی کہ اللہ آپ کو آپ کے بھائی عیسو کے شر سے محفوظ رکھے? آپ نے عیسو کے لیے عظیم الشان تحفہ تیار کیا? یعنی دو سو بکریاں، بیس بکرے، دو سو بھیڑیں، بیس مینڈھے، تیس دودھ دینے والی اونٹنیاں، چالیس گائیں، دس بیل، بیس گدھیاں اور دس گدھے?
آپ نے اپنے غلاموں سے کہا کہ ہرغول کو الگ الگ کریں اور ہر ریوڑ کو دوسرے سے فاصلے پر رکھیں? جب عیسو پہلے گروہ سے ملے اور پوچھے: ”تو کون ہے؟ اور تیرے ساتھ جو کچھ ہے وہ کس کا ہے؟“ تو اسے چاہیے کہ کہے: ”تیرے خادم یعقوب کے ہیں، جو اس نے میرے آقا عیسو کے لیے تحفہ کے طور پر بھیجے ہیں?“ اس کے بعد ملنے والا گروہ بھی یہی کہے اور اس کے بعد والا بھی اور اس کے بعد والا بھی اور ہر گروہ یہ بھی کہے: ”یعقوب بھی ہمارے پیچھے آرہے ہیں?“
حضرت یعقوب علیہ السلام اپنی دونوں بیویوں، دونوں لونڈیوں اور گیارہ بیٹوں کے ساتھ دو راتوں کے فاصلے تک ان سے پیچھے رہے? بائبل کے موجودہ نسخوں میں صرف ایک رات کا ذکر ہے جس میں بقول اہل کتاب فرشتے سے کشتی ہوئی? شاید امام ابن کثیر? کے دور کی بائبل میں دو راتوں کا ذکر ہو? ان نسخوں میں ہر دور میں ردوبدل ہوتا رہا ہے? اس کے مفصل دلائل کے لیے دیکھیے? ”اظہار الحق“ یا اس کا اردو ترجمہ ”بائبل سے قرآن تک?“ اس دوران میں وہ رات کو سفر کرتے اور دن کو چھپ جاتے تھے? حضرت یعقوب علیہ السلام اپنے بیوی بچوں کے آگے آگے چلے اور جب انہیں اپنا بھائی عیسو نظر آیا تو اسے سات بار سجدہ کیا? اس زمانے میں ان کے سلام کا یہ طریقہ تھا اور ان کی شریعت میں جائز تھا جس طرح فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کیا تھا اور جس طرح حضرت یوسف علیہ السلام کو ان کے بھائیوں اور والدین نے سجدہ کیا? تفصیل حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعہ میں آئے گی?
جب عیسو نے آپ کو دیکھا تو آگے بڑھ کر آپ سے بغلگیر ہوگیا اور بوسہ دیا اور رویا? پھر اس نے نظر اُٹھائی اور عورتوں اور بچوں کو دیکھا? اس نے کہا: ”آپ کو یہ سب کچھ کہاں سے ملا؟“ آپ نے فرمایا: ”یہ سب کچھ آپ کے خادم کو اللہ نے دیا ہے?“ دونوں لونڈیوں اور ان کے بچوں نے بھی آگے بڑھ کر عیسو کو سجدہ کیا? حضرت یعقوب علیہ السلام نے عیسو کو تحفے پیش کیے جو آپ کے اصرار کرنے پر اس نے قبول

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.