قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہماالسلام

کرلیے? تب عیسو واپس ہوا اور آگے آگے چلا? حضرت یعقوب علیہ السلام اپنے بیوی بچوں، جانوروں اور غلاموں کے ساتھ ان کے پیچھے پیچھے ساعیر کی طرف روانہ ہوگئے?
جب آپ ساحور اردو بائبل میں سکات ہے عربی نسخے میں اسے سکوت کہا گیا ہے? (پیدائش: 16/33) کے مقام سے گزرے تو اپنے لیے ایک گھر بنایا اور جانوروں کے لیے جھونپڑے بنائے? پھر شخیم اردو بائبل میں سکم اور عربی بائبل میں شکیم ہے? (پیدائش: 18/33) آج کل اسے نابلس کہا جاتا ہے? کے شہر اُورشلیم (یروشلم) کے پاس سے گزرے? وہاں آپ نے شہر کے قریب ڈیرے لگائے? آپ نے شخیم بن جمور سے سو بھیڑوں کے عوض زمین کا ٹکڑا خرید لیا? بائبل میں ہے: اور زمین کے جس قطعہ پر اس نے اپنا خیمہ کھڑا کیا تھا اسے اس نے سکم کے باپ حمور کے لڑکوں سے چاندی کے سو سکے دے کر خرید لیا? (پیدائش:19/33) وہاں آپ نے اپنا خیمہ لگایا اور ایک مذبح بنایا اور اس کا نام ”ایل“ اِلہ? اسرائیل رکھا? آپ کو اللہ نے اس کی تعمیر کا حکم دیا تھا تاکہ اس میں اللہ کا ذکر کیا جائے? یہی آج کل بیت المقدس کے نام سے معروف ہے? اسی کو بعد میں حضرت سلیمان علیہ السلام نے نئے سرے سے تعمیر فرمایا تھا? یہ اسی چٹان (صخرہ) کی جگہ تعمیر کیا گیا، جس پر حضرت یعقوب علیہ السلام نے تیل ڈال کر نشان لگایا تھا جیسے کہ پہلے بیان ہوا?
اس کے بعد راحیل کے ہاں ایک بیٹا ”بنیامین“ پیدا ہوا? انہیں ولادت کے موقع پر دردزہ کی سخت تکلیف ہوئی اور وہ بنیامین کی ولادت کے بعد فوت ہوگئیں? حضرت یعقوب علیہ السلام نے ان کو ”اِفراث“ یعنی بیت لحم کے مقام پر دفن کیا اور یعقوب نے ان کی قبر پر ایک پتھر نصب کردیا? وہ آج تک ”راحیل کی قبر“ کے طور پر مشہور ہے? حضرت یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے تھے: لیَّا سے روبیل، شمعون، لاوی، یہودا،ایساخر، اور زابلون? ”راحیل“ سے یوسف اور بنیامین? راحیل کی لونڈی [بلھہ] سے دان اور نیفتالی? لیَّا کی لونڈی زُل±ف?ی سے حاد اور ا?شیر? لیَّا کے بطن سے ایک بیٹی [دینا] بھی تولّد ہوئی?
حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹوں کے نام

قصص الانبیائ
عربی بائبل
اردو بائبل
انگریزی تلفظ
روبیل
راوبین
روبن
Reuben
شمعون
شمعون
شمعون
Simeon
لاوی
لاوی
لاوی
Levi
یھودا
یھودا
یہوداہ
Judah
دان
دان
دان
Dan
نیفتالی
نفتالی
نفتالی
Naphtali
جاد
جاد
جد
Gad
اشیر
اَشَی±ر
آشر
Asher
ایساخر
یَسَّاخر
اشکار
Issachar

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت حزقیل علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.