قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت اسماعیل علیہ السلام

علمائے نسب کا بیان ہے کہ سب سے پہلے حضرت اسماعیل علیہ السلام ہی نے گھوڑوں پر سواری کی? اس سے پہلے گھوڑے آزاد جنگلی جانوروں میں شامل تھے‘ آپ نے انہیں پالتو بنایا اور ان پر سواری فرمائی?
سب سے پہلے آپ ہی نے فصیح و بلیغ عربی میں کلام فرمایا? آپ نے یہ زبان عرب عاربہ کے ان افراد سے سیکھی تھی جنہوں نے مکہ میں آپ کے پاس رہائش اختیار کی تھی? ان لوگوں کا تعلق جرہم، عمالیق، اہل یمن اور ان دوسرے عرب قبائل سے تھا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام سے پہلے موجود تھے?
حضرت اسماعیل علیہ السلام کی شادی اور اولاد

حضرت اسماعیل علیہ السلام نے جوان ہونے پر عمالیق کی ایک عورت سے شادی کی جسے بعد میں اپنے والد کے حکم پر طلاق دے دی? اس کا نام عمارة بنت سعد بن اسامہ بن اکیل عمالیقی تھا?اس کے بعد ایک اور خاتون سے نکاح کیا جن کے بارے میں ان کے والد نے حکم دیا کہ ان سے جدائی اختیار نہ کریں? چنانچہ وہ آپ کے نکاح میں رہیں ان کا نام سیدہ بنت مضاض بن عمرو جرہمی تھا?
بعض مورخین نے انہیں آپ کی تیسری زوجہ محترمہ قرار دیا ہے? ان میں سے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بارہ بیٹے پیدا ہوئے? ان کے نام یہ ہیں: نابت، قیدار، ازبل،، میشی، مسمع، ماش، دوصا، ا?رر، یطور، نبش، طیما، قیذما اہل کتاب نے اپنی کتاب میں ایسے ہی لکھا ہے?
بائبل کے موجودہ نسخہ میں یہ نام کچھ مختلف ہیں? کتاب پیدائش میں لکھا ہے: ”اور اسماعیل کے بیٹوں کے نام یہ ہیں اور یہ نام ترتیب وار ان کی پیدائش کے مطابق ہیں: اسماعیل کا پہلوٹا نَبَایُوت تھا? پھر قیدار اور ادبئیل اور مبسام اور مشماع اور دومہ اور مِسّا اور حدد اور تیما اور یطور اور نفیس اور قدمہ (پیدائش باب: 24 فقرہ: 13‘14‘15) عربی نسخہ میں حدد کو ”حدار“ اور نفیس کو نافیش لکھا گیا ہے? (حوالہ مذکورہ)
حضرت اسماعیل علیہ السلام اس علاقے اور قرب و جوار کے قبائل کی طرف مبعوث ہوئے تھے جن میں جرہم اور عمالیق کے قبائل اور یمن کے باشندے شامل ہیں? جب آپ کی وفات کا وقت آیا، تو آپ نے اپنے بھائی حضرت اسحاق علیہ السلام کو اپنا قائم مقام مقرر کیا اور اپنی بیٹی نَس±مہ کی شادی اپنے بھتیجے عِیص بن اسحاق علیہ السلام سے کردی? [عِیص] کا نام بائبل میں [عِی±سُو] مذکور ہے اور [نَس±مَہ] کا نام [بَس±مہ] بتایا گیا ہے? (پیدائش، 3:36) اس سے عیص کا بیٹا ”روح“ بائبل میں اسے [رعوئیل] کہا گیا ہے? دیکھیے کتاب پیدائش، 4:36 پیدا ہوا? عیص کے بیٹے بنی اصفر کہلاتے ہیں، کیونکہ عیص زرد رُو تھا?
اللہ کے نبی حضرت اسماعیل علیہ السلام اپنی والدہ حضرت ہاجرہ علیھاالسلام کے قریب ”حِجر“ میں دفن کیے گئے? وفات کے وقت ان کی عمر ایک سو سینتیس برس تھی?
حضرت عمر بن عبدالعزیز? سے روایت ہے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اللہ تعالی? سے مکہ مکرمہ کی گرمی کی شکایت کی تو اللہ تعالی? نے ان کی طرف وحی نازل فرمائی: ”آپ جس جگہ دفن ہوں گے، میں
وہاں سے جنت کی طرف ایک دروازہ کھول دوں گا اور آپ کو قیامت تک جنت کی ہوا آتی رہے گی?“
حجاز کے تمام عرب قبائل حضرت اسماعیل علیہ السلام کے دو بیٹوں نابت اور قیدار کی اولاد سے ہیں?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت اسماعیل علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.