قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت نُوح علیہ السلام

حضرت نُوح علیہ السلام

نام ونسب‘ پیدائش اور قرآن مجید میں آپ کا تذکرہ

آپ کا نسب نامہ اس طرح ہے: [نوح بن لامک بن متوشلخ بن خنوخ (ادریس علیہ السلام) بن یرد بن مھلاییل بن قینن بن انوش بن شیث بن آدم علیہ السلام]
ابن جریر? وغیرہ کے قول کے مطابق آپ کی ولادت حضرت آدم علیہ السلام کی وفات سے ایک سو چھبیس سال بعد ہوئی?
اہل کتاب کی تاریخ کے مطابق نوح علیہ السلام کی ولادت اور آدم علیہ السلام کی وفات کے درمیان ایک سو چھیالیس سال کا فاصلہ ہے اور صحیح ابن حبان میں ہے کہ ان کے درمیان دس قرن (دس صدیوں یا دس نسلوں) کا فاصلہ ہے? جیسا کہ حضرت ابو امامہ ? سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول ?! کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ نبی ? نے فرمایا:
”ہاں! آپ سے کلام کیا گیا?“ اس نے کہا: آپ کے اور نوح علیہ السلام کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ نبی ? نے فرمایا:
”دس قرن?“ صحیح ابن حبان‘ (الاحسان) 24/8 حدیث:6157
حضرت عبداللہ بن عباس ? سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: ”آدم اور نوح علیہما السلام کے درمیان دس قرن تھے اور وہ سب اسلام پر تھے?“ البدایة و النھایة:94/1
قَر±نµ سے مراد اگر صدی ہو، جیسے کہ اکثر حضرات کے کلام سے ظاہر ہے، تب تو ان دونوں انبیاءکے درمیان یقینا ایک ہزار سال کا فاصلہ ہوگا? لیکن کہا جاسکتا ہے کہ اس میں اس سے زیادہ مدت کی نفی نہیں? لیکن ان کا ذکر ابن عباس? نے اہل اسلام کے طور پر کیا ہے? ممکن ہے ان کے بعد اور کئی صدیاں ہوں جن کے افراد اسلام پر قائم نہ رہے ہوں? البتہ ابو امامہ? کی حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ صرف دس قرون تھے اور ابن عباس? نے فرمایا: ”وہ سب اسلام پر تھے?“ اور اگر [قرن] سے نسل مراد لی جائے، جیسے متعدد آیات میں یہ لفظ اس مفہوم میں استعمال ہوا ہے? مثلاً: ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور ہم نے نوح کے بعد بہت سی امتوں کو ہلاک کر ڈالا?“ (الاسرائ: 17/17) اور مزید فرمایا: ”پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور جماعت پیدا کی?“ (المو? منون:31/23) اور ارشاد نبوی: ”بہترین نسل میرے ہم عصر افراد ہیں?“ صحیح البخاری‘ الشھادات‘ باب لایشھد علی شھادة جور اذاا?شھد‘ حدیث: 2652 اور نوح علیہ السلام سے پہلے ایک ایک نسل کے لوگ صدیوں تک زندہ رہتے تھے? اس صورت میں آدم علیہ السلام اور نوح علیہ السلام کے درمیان ہزاروں سال کی مدت ہوگی?
(واللہ اعلم)
بہرحال اللہ تعالی? نے نوح علیہ السلام کو اس وقت نبوت سے سرفراز فرما کر مبعوث فرمایا جب بتوں

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت لوط علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.