قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت نُوح علیہ السلام

اللہ تعالی? نے آپ کی دعا قبول کرلی? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور ہم کو نوح نے پکارا، سو (دیکھ لو کہ) ہم (دعا کو کیسے) اچھے قبول کرنے والے ہیں? اور ہم نے
ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی?“ (الصافات: 76,75/37)
اور مزید فرمایا:
”اور (اے نبی!) نوح (کا قصہ بھی یاد کرو) جب اس نے اس سے پہلے ہم کو پکارا تو ہم نے اس کی
دعا قبول فرمائی اور اسے اور اُس کے ساتھیوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی?“
(الا?نبیائ: 76/21)
نوح علیہ السلام نے اللہ تعالی? سے مزید فریاد کرتے ہوئے فرمایا:
”پروردگار! میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا? سو تو میرے اور اُن کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کردے اور
مجھے اور جو میرے ساتھ ایمان لانے والے ہیں اُن کو بچالے?“ (الشعرائ: 118,117/26)
ارشاد باری تعالی? ہے:
”تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (باری تعالی?) میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں
تو (ان سے) بدلہ لے?“ (القمر: 10/54)
مزید ارشاد ربانی ہے:
”نوح نے (یہ) دعا کی کہ میرے پروردگار کسی کافر کو رُوئے زمین پر بسا نہ رہنے دے? اگر تو ان کو
رہنے دے گا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور اُن سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور ناشکر
گزار ہوگی?“ (نوح: 27-25-71)
اس طرح ان کے کفر و فجور کے جرائم کے ساتھ ساتھ ان کے نبی کی بددعا کا وبال بھی ان پر آپڑا? تب اللہ تعالی? نے نوح علیہ السلام کو ایک کشتی بنانے کا حکم دیا? یہ ایک بہت بڑا بحری جہاز تھا، جس کی اس سے پہلے کوئی نظیر نہ تھی اور نہ بعد میں اس کی مثال مل سکی?
اللہ تعالی? نے آپ کو پیشگی ہدایت فرمادی کہ جب اللہ کا حکم آپہنچے گا اور ان پر وہ عذاب آجائے گا جو مجرم لوگوں سے ٹلا نہیں کرتا تو ایسا نہ ہو کہ ان پر عذاب اترتا دیکھ کر آپ کے دل میں رحم آجائے? اس لیے فرمایا:
”اور جو لوگ ظالم ہیں ان کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا کیونکہ وہ ضرور غرق کردیے جائیں
گے?“ (ھود: 37/11)
دنیا میں کفر و عناد قوم نوح کا شیوہ تھا? قیامت کے دن بھی وہ جھوٹ بولتے ہوئے یہ دعوی? کریں گے کہ ان کے پاس کوئی رسول نہیں آیا? صحیح بخاری کی روایت کے مطابق رسول اللہ ? نے فرمایا: ”حضرت نوح علیہ السلام اور ان کی امت حاضر ہوں گے? اللہ تعالی? فرمائے گا: ” کیا تونے (میرا پیغام) اپنی امت کو پہنچا دیا تھا؟“ وہ عرض کریں گے: ہاں‘ یارب! اللہ تعالی? ان کی امت سے فرمائے گا: ”کیا انہوں نے تم لوگوں کو (میرا پیغام) پہنچا دیا تھا؟“ وہ کہیں گے: نہیں، ہمارے پاس تو کوئی نبی نہیں آیا?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت نُوح علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.