قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت صالح علیہ السلام

حضرت صالح علیہ السلام

حضرت صالح علیہ السلام کا نام و نسب اور قوم ثمود کا علاقہ

ثمود ایک مشہور قبیلے کا نام ہے? یہ جدیس کے بھائی ثمود کی نسل ہیں? یہ دونوں عاثر کے بیٹے تھے، جو ارم کا بیٹا تھا اور ارم‘ نوح علیہ السلام کے بیٹے سام کا بیٹا تھا?
یہ دور قدیم کی خالص عربی قوم سے تھے? ان کی رہائش تبوک اور حجاز کے درمیان حجر کے مقام پر تھی جسے مدائن صالح بھی کہا جاتا ہے? یہ علاقہ خلیج عقبہ کے مشرق میں واقع شہر مدین کے جنوب مشرق میں واقع ہے? قوم ثمود کے مکانات اس علاقے میں پہاڑوں میں کھدے ہوئے صاف نظر آتے ہیں? رسول اللہ ? صحابہ کرام رضی اللہ عنُھم کے ہمراہ تبوک جاتے وقت اس مقام سے گزرے تھے?
جیسا کہ حدیث میں ہے رسول اللہ ? جب صحابہ رضی اللہ عنُھم کے ہمراہ تبوک تشریف لے گئے تو مقام حجر میں ثمود کے (ویران) گھروں کے قریب فروکش ہوئے? لوگوں نے ان کنووں سے پانی لے لیا، جو ثمود کے زیر استعمال رہے تھے? انہوں نے (اس پانی سے) آٹا گوندھ لیا اور (گوشت پکانے کے لیے آگ پر) دیگیں چڑھادیں? رسول اللہ ? نے حکم دیا تو دیگیں اُلٹ دی گئیں اور آٹا اونٹوں کو کھلا دیا گیا? پھر نبی ? صحابہ کرام رضی اللہ عنُھم کے ہمراہ وہاں سے روانہ ہو کر اس کنویں کے پاس جا ٹھہرے جہاں سے اونٹنی پانی پیا کرتی تھی? آپ نے ان لوگوں کے (ویران) گھروں میں داخل ہونے سے منع فرمایا جن پر اللہ کا عذاب نازل ہوا تھا اور فرمایا: ”میں ڈرتا ہوں کہ تم پر بھی ویسا عذاب نہ آجائے جیسا اُن پر آیا تھا، اس لیے ان کے علاقے میں داخل نہ ہوا کرو?“ مسند ا?حمد: 117/2
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنُہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ? نے مقام حجر میں ارشاد فرمایا: ”ان عذاب یافتہ لوگوں کے علاقے میں (داخل ہونا پڑے تو) صرف روتے ہوئے داخل ہوا کرو، اگر رونا نہ آئے تو ان کے علاقے میں داخل نہ ہونا، کہیں تم پر بھی وہ عذاب نہ آجائے جو اُن پر نازل ہوا تھا?“
مسند ا?حمد: 114/2 و صحیح البخاری‘ الصلاة‘ باب الصلاة فی مواضع الخسف و العذاب‘ حدیث: 433 و صحیح مسلم‘ الزھد‘ باب النھی عن الدخول علی ا?ھل الحجر....‘ حدیث: 2980
ان کا زمانہ قوم عاد کے بعد کا ہے اور ثمود‘ عاد کی طرح بت پرست تھے?
بعض حضرات نے کہا ہے کہ اہل کتاب ان دونوں قوموں (عاد اور ثمود) کے حالات سے واقف نہیں تھے کیونکہ ان کی کتاب، تورات میں ان کا ذکر نہیں? لیکن قرآن مجید کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ موسی? علیہ السلام نے اپنی قوم کو عاد و ثمود کے بارے میں بتایا تھا?
ارشاد باری تعالی? ہے:

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت اسماعیل علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.