قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت شعیب علیہ السلام

رہنے کا اعلان کردیا? اللہ تعالی? نے سورہ? حجر میں حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کے واقعہ کے بعد فرمایا:
” اور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی ظالم (گناہ گار) تھے? تو ہم نے اُن
سے بدلہ لیا اور یہ دونوں شہر کھلے راستے پر (موجود) ہیں?“ (الحجر: 79,78/15)
اور سورہ? شعراءمیں بھی انہی کے واقعہ کے بعد فرمایا:
”بَن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا? جب اُن سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں
نہیں؟ میں تو تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں‘ لہ?ذا اللہ سے ڈرو اور میرا کہنا مانو? اور میں اس کام کا تم سے
کچھ بدلہ نہیں مانگتا‘ میرا بدلہ تو اللہ رب العالمین کے ذمے ہے? (دیکھو!) پیمانہ پورا بھرا کرو اور
نقصان (کمی) نہ کیا کرو اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو اور لوگوں کو اُن کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک
میں فساد نہ کرتے پھرو? اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور تم سے پہلی خلقت کو پیدا کیا? وہ کہنے لگے
کہ تم تو جادو زدہ ہو اور تم اور کچھ نہیں بس ہمارے جیسے آدمی ہو اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو?
اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا کر گراؤ? شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا پروردگار
اس سے خوب واقف ہے? سو اُن لوگوں نے اُن کو جھٹلایا، پس سائبان والے دن کے عذاب نے
اُن کو آن پکڑا? بیشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا? اس میں یقینا نشانی ہے اور ان میں اکثر
ایمان لانے والے نہیں تھے‘ اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے?“
(الشعرائ: 191-176/26)

خطیب الانبیاءکی قوم ”مدین“

اہل مدین عربی باشندے تھے? یہ لوگ اپنے شہر ”مَد±یَن±“ میں رہتے تھے، جو اطراف شام میں ارض معان کے نزدیک ہے، جو حجاز سے متصل اور بحیرہ قوم لوط کے قریب ہے? آج کل معان‘ اردن میں ہے جبکہ ارضِ مدین بحیرہ? قوم لوط (بحیرہ? مردار) کے قریب نہیں بلکہ سعودی عرب میں خلیج عقبہ اور بحیرہ? احمر کے ساتھ ساتھ واقع ہے? ان کا زمانہ بھی قوم لوط سے تھوڑی مدت بعد کا ہے? مدین کا قبیلہ ”مَد±یَن± بن مَد یان بن ابراہیم علیہ السلام“ کی نسل سے وجود میں آیا? بعض بزرگوں نے حضرت شعیب علیہ السلام کو خطیب الا?نبیاءکے نام سے یاد کیا ہے? المنتظم فی تاریخ الا?مم و الملوک: 324/1 کیونکہ آپ قوم کو ایمان کی دعوت دیتے وقت فصاحت و بلاغت اور اعلی? عبارت سے کام لیتے تھے?
مدین کے لوگ کافر تھے، رہزنی کرتے اور مسافروں میں دہشت پھیلاتے، اور اَی±کہ کو پوجتے تھے? یہ ایک قسم کا درخت تھا، جس کے ارد گرد درختوں کا جھنڈ تھا? ان لوگوں کا لین دین کا معاملہ بہت برا تھا? ناپ تول میں کمی کرتے تھے? لیتے وقت بڑے پیمانے سے ماپتے اور بڑے باٹوں سے تولتے اور دیتے وقت چھوٹے پیمانے اور کم وزن کے باٹ استعمال کرتے? اللہ تعالی? نے ان میں سے ایک شخصیت یعنی حضرت شعیب علیہ السلام کو منصبِ رسالت پر فائز فرمایا? آپ نے انہیں اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کی دعوت دی اور انہیں سودا کم دینے اور راہ چلتے لوگوں کو پریشان کرنے جیسے برے کاموں سے منع فرمایا? کچھ لوگ ایمان لائے لیکن اکثریت نے کفر کا راستہ اختیار کیا? تب اللہ تعالی? نے ان پر سخت عذاب نازل فرمایا?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت شعیب علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.