قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت سلیمان علیہ السلام

ہوا اور جنات پر سلیمان علیہ السلام کی حکمرانی

ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور ہم نے تیز ہوا سلیمان کے تابع (فرمان) کردی تھی جو اُن کے حکم سے اس ملک (شام) میں
چلتی تھی جس میں ہم نے برکت دی تھی اور ہم ہر چیز سے خبردار ہیں? اور جنات (دیووں کی
جماعت کو بھی اُن کے تابع کردیا تھا کہ اُن) میں سے بعض ان کے لیے غوطے مارتے تھے اور اس
کے سوا اور کام بھی کرتے تھے اور ہم اُن کے نگہبان تھے?“ (الا?نبیائ: 82'81/21)
اور سورہ? ص? میں فرمایا:
”پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کردیا، وہ آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا
کرتی تھی? ہر عمارت بنانے والے اور غوطہ خور جن کو بھی (آپ کے ماتحت کردیا) اور دوسرے
جنات کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے? یہ ہے ہمارا عطیہ، اب تو احسان کر یا روک رکھ، کچھ
محاسبہ نہیں? ان کے لیے ہمارے پاس بڑا تقرب اور بہت اچھا ٹھکانا ہے?“
(ص?: 40-36/38)
جب آپ نے اللہ کی رضا کے لیے گھوڑے چھوڑ دیے تو اللہ تعالی? نے ان کے عوض آپ کو ہوا کی سواری عنایت فرمائی جو زیادہ تیز رفتار، زیادہ قوت والی اور زیادہ عظیم تھی اور اس کو سنبھالنے اور دیکھ بھال کرنے کی مشقت اُٹھانے کی بھی ضرورت نہ تھی? ”وہ آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے، نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی?“ سلیمان علیہ السلام کے پاس ایک قالین تھا، جس میں لکڑیاں لگی ہوئی تھیں? آپ اس پر حسب ضرورت مکانات‘ خیمے‘ گھوڑے‘ اونٹ‘ سازو سامان‘ اور جن و انس وغیرہ رکھ لیتے اور دشمنوں کے خلاف جہاد وغیرہ میں آپ اس ہوا کے ذریعے سے سفر کرتے تھے? آپ جہاں جانا چاہتے، آپ کے حکم سے ہوا اسے اُڑا کر وہاں لے جاتی تھی اور آپ جس رفتار سے سفر کرنا چاہتے، ہوا اسی تیزی سے چلتی تھی? جیسا کہ ارشاد الہ?ی ہے:
”اور ہوا کو (ہم نے) سلیمان کے تابع کردیا تھا‘ اُس کی صبح کی منزل ایک مہینے کی راہ ہوتی اور شام
کی منزل بھی مہینے بھر کی ہوتی اور اُن کے لیے ہم نے تانبے کا چشمہ بہادیا تھا اور جنوں میں سے کچھ
ایسے تھے جو اُن کے پروردگار کے حکم سے اُن کے آگے کام کرتے تھے اور جو کوئی اُن میں سے
ہمارے حکم سے پھرے گا اُس کو ہم (جہنم کی) آگ کا مزہ چکھائیں گے? وہ جو چاہتے، یہ اُن کے
لیے بناتے یعنی قلعے اور مجسمے اور (بڑے بڑے) لگن یعنی پیالے جیسے تالاب اور دیگیں جو ایک ہی
جگہ رکھی رہیں? اے داود کی اولاد! (میرا) شکر کرو اور میرے بندوں میں شکر گزار تھوڑے ہیں?“
(سبا?: 13'12/34)
اللہ تعالی? نے جنوں کو حضرت سلیمان علیہ السلام کے مطیع کردیا تھا? وہ ان کے حکم سے ہر کام انجام دیتے تھے اور کسی حکم کی خلاف ورزی نہیں کرتے تھے? اگر کوئی حکم عدولی کی جرا?ت کرتا تو آپ اسے سخت سزا دیتے تھے? وہ (جن) ان کے لیے محرابی عمارتیں بناتے اور دیواروں پر تصویریں بناتے? یہ کام حضرت

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت سلیمان علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.