قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عزیر علیہ السلام

نہیں ہوا?“ یعنی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی? انجیر اور انگور بھی تازہ حالت میں تھے? آپ کے دل میں خیال آیا یہ کیسے ہوسکتا ہے تو فرشتے نے کہا: ”اپنے گدھے کی طرف دیکھیے!“ دیکھا تو اس کی صرف بوسیدہ ہڈیاں پڑی تھیں? فرشتے نے ہڈیوں کو آواز دی تو وہ ہر طرف سے اُٹھ کر آگئیں? فرشتے نے انہیں عزیر علیہ السلام کے سامنے اپنے اپنے مقام پر جوڑا? پھر ان پر رگیں اور پٹھے لگائے? پھر ان پر گوشت آگیا? پھر جلد اور بال پیدا ہوگئے? پھر فرشتے نے پھونک ماری تو گدھا آسمان کی طرف سر اور کان اُٹھا کر بولنے لگا? وہ سمجھا کہ قیامت آگئی ہے? اسی لیے اللہ تعالی? نے فرمایا: ”اور اپنے گدھے کو بھی دیکھ! ہم تجھے لوگوں کے لیے ایک نشانی بناتے ہیں اور تو دیکھ ہم ہڈیوں کو کس طرح جوڑتے ہیں؟ پھر ان پر گوشت چڑھاتے ہیں؟“ یعنی گدھے کی ہڈیوں کو دیکھ کس طرح ایک دوسری کے ساتھ جڑتی چلی جارہی ہیں? جب پورا ڈھانچا بن گیا تو فرمایا اب دیکھ ہم اس پر کس طرح گوشت چڑھاتے ہیں? جب یہ سب ظاہر ہوچکا تو آپ کہنے لگے: ”میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالی? ہر چیز پر قادر ہے?“ (البقرة: 259/2)
آپ گدھے پر سوار ہو کر اپنے محلے میں آئے تو لوگوں نے آپ کو نہ پہچانا اور آپ کو بھی کوئی شناسا چہرہ نظر نہ آیا? آپ کو اپنے گھر کا بھی پتہ نہیں چل رہا تھا? چلتے ہوئے کسی اور طرف نکل گئے? آخر اپنے گھر پہنچے تو دیکھا وہاں ایک اندھی اپاہج بڑھیا بیٹھی ہوئی ہے جس کی عمر ایک سو بیس سال ہوچکی تھی? وہ آپ کی لونڈی تھی? جب آپ گھر سے نکلے تھے تو وہ بیس سال کی تھی? آپ نے اس کو پہچان لیا? آپ نے اس سے کہا: ”اللہ کی بندی! کیا عزیر کا گھر یہی ہے؟“ اس نے کہا©: ”ہاں! یہی عزیر کا گھر ہے?“ یہ کہہ کر وہ رو پڑی? پھر بولی: ”مدتوں سے کسی نے عزیر علیہ السلام کا نام بھی نہیں لیا? لوگ انہیں بھول گئے?“ آپ نے فرمایا: ”میں ہی عزیر ہوں? اللہ نے مجھے سو سال مردہ حالت میں رکھنے کے بعد دوبارہ زندگی دے دی ہے?“ اس نے کہا: ”سبحان اللہ! عزیر علیہ السلام تو سو سال سے لاپتہ ہیں? ہمیں ان کا کوئی سراغ نہیں ملا?“ آپ نے فرمایا: ”میں ہی عزیر ہوں?“
وہ بولی: ”عزیر تو مستجاب الدعوات تھے? ان کی دعا سے بیماروں کو شفا ہوجاتی تھی‘ لہ?ذا آپ دعا فرمائیں کہ اللہ مجھے آنکھیں دے دے تاکہ آپ کی زیارت کرسکوں?اگر آپ واقعی عزیر علیہ السلام ہیں تو میں آپ کو پہچان لوں گی?“ آپ نے دعا کرکے اس کی آنکھوں پر ہاتھ پھیرا تو اس کی آنکھیں روشن ہوگئیں? آپ نے اس کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: ”اللہ کے حکم سے اُٹھ کر کھڑی ہو!“ اللہ نے اس کی ٹانگیں درست کردیں? وہ تندرست ہو کر اُٹھ کھڑی ہوئی? اس نے آپ کے چہرہ مبارک پر نظر ڈالی اور بولی: ”میں گواہی دیتی ہوں کہ آپ عزیر ہی ہیں?“
وہ بنی اسرائیل کے چوپال اور ان کی مجلس میں گئی? مجلس میں عزیر کا ایک بیٹا موجود تھا جو ایک سو اٹھارہ سال کا بوڑھا تھا? آپ کے پوتے جو مجلس میں موجود تھے، وہ بھی سب بوڑھے تھے? اس نے انہیں پکار کر کہا: ”یہ دیکھو! عزیر علیہ السلام تشریف لے آئے ہیں?“ انہیں یقین نہ آیا? اس نے کہا: ”میں تمہاری فلاں لونڈی ہوں? عزیر علیہ السلام کی دعا سے مجھے بصارت مل گئی اور میں چلنے پھرنے کے قابل ہوگئی ہوں? وہ فرماتے ہیں کہ اللہ نے ان کو سو سال کے بعد زندہ کردیا ہے?“

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عزیر علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.