قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت یُوشع بن نُون علیہ السلام

انکار کردیا? جب ان لوگوں نے اصرار کیا تو وہ اپنی گدھی پر سوار ہو کر بنی اسرائیل کے لشکر کی طرف چل پڑا? جب وہ ان کے قریب پہنچا تو گدھی بیٹھ گئی? اس نے اسے مارا پیٹا تو وہ کھڑی ہوگئی لیکن تھوڑا سا چل کر پھر بیٹھ گئی‘ اس نے پہلے سے زیادہ مارا تو وہ اُٹھی پھر بیٹھ گئی‘ اس نے پھر مارا تو اللہ کی قدرت سے وہ بولنے لگی? اس نے کہا: ”بلعام! تو کہاں جارہا ہے؟ کیا تو نہیں دیکھتا کہ فرشتے مجھے اس طرف جانے سے روک رہے ہیں؟ کیا تو اللہ کے نبی اور مومنوں کو بددعا دے گا؟“ وہ پھر بھی گدھی سے نہ اُترا بلکہ اسے مارتا رہا? حت?ی کہ وہ چل پڑی? جب وہ ”حسبان“ کے پہاڑ کے اوپر پہنچا اور موس?ی علیہ السلام کو اور مومنوں کو دیکھا تو بددعا کرنے لگا لیکن اس کی زبان اس کے قابو میں نہ رہی? اس سے موس?ی علیہ السلام اور مومنوں کے حق میں دعا نکلنے لگی اور خود اس کی قوم کے لیے بددعا نکلنے لگی? لوگوں نے اسے ملامت کی تو اس نے کہا: ”میں کیا کر سکتا ہوں؟ میری زبان سے یہی کچھ نکلتا ہے؟“
اسی وقت اس کی زبان لمبی ہوگئی حت?ی کہ سینے پر لٹک آئی? تب اس نے اپنی قوم سے کہا: ”میری تو دنیا بھی تباہ ہوگئی اور آخرت بھی? اب حضرت موس?ی علیہ السلام کی قوم کے خلاف مکر و فریب ہی سے کام کیا جاسکتا ہے?“
پھر اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اپنی عورتوں کو خوب زیب و زینت کروا کے کچھ اشیا دے کر بیچنے کے لیے بنی اسرائیل کے لشکر میں بھیجیں? وہ مردوں کو اپنی طرف مائل کریں? اگر بنی اسرائیل کا ایک شخص بھی بدکاری میں ملوث ہوگیا تو تمہیں لڑائی کی ضرورت نہ رہے گی? (یعنی گناہ کے نتیجے میں ان پر اللہ کا عذاب آجائے گا?) انہوں نے اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنی عورتوں کو زیب و زینت کروا کے لشکر میں بھیج دیا? ان میں سے ایک عورت کا نام ”کسبتی“ تھا? وہ ایک اسرائیلی سردار ”زِمری بن شلوم“ کے پاس سے گزری? وہ قبیلہ بنی شمعون کا سردار تھا? وہ اس عورت کو اپنے خیمے میں لے گیا? جب اس نے اس کے ساتھ خلوت کی تو اللہ تعالی? نے بنی اسرائیل پر طاعون کی وبا بھیج دی? جب فنحاص بن الیعزر بن ہارون علیہ السلام کو اس واقعہ کا علم ہوا تو اس نے اپنی لوہے کی برچھی پکڑی اور ان کے خیمے میں گھس کر دونوں کو اس میں پرو دیا? وہ انہیں اسی حال میں لے کر باہر نکلا? اس نے اپنے پہلو کے سہارے سے ان کو برچھی پر اُٹھایا، آسمان کی طرف بلند کیا اور کہا: ”یااللہ! ہم تیرے نافرمانوں کے ساتھ یہی سلوک کرتے ہیں?“
تب وبا ختم ہوگئی?اس دوران میں ستر ہزار آدمی مرے? بعض علماءنے مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار بتائی ہے? فنحاص اپنے باپ الیعزر کا پہلوٹا تھا، اس لیے بنی اسرائیل قربانی کے جانور کی گردن، بازو اور جبڑے کا گوشت فنحاص کی اولاد کے لیے مخصوص کردیتے اور مویشیوں میں سے پہلوٹا بچہ ان کو دیتے?
ابن اسحاق? کا بیان کردہ یہی بیان صحیح ہے? اس کی تائید بائبل سے بھی ہوتی ہے?
(دیکھیے: گنتی، باب: 22 تا25)
? یوشع علیہ السلام کا جہاد اور معجزے کا ظہور: اکثر علماءکی رائے کے مطابق حضرت ہارون علیہ السلام میدان تیہ میں اپنے بھائی حضرت موس?ی علیہ السلام سے دوسال پہلے فوت ہوگئے تھے? موس?ی علیہ السلام بھی میدان تیہ میں فوت ہوگئے?مسند ا?حمد: 325/2 ان کو صحرائے سینا سے بیت المقدس لانے والے

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.