قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت زکریا اور حضرت یحیی علیہماالسلام

اسی طرح جب وہ اس جہان سے منتقل ہوتا ہے تو برزخ کے جہان میں پہنچ جاتا ہے جو دنیا اور آخرت کے درمیان کی منزل ہے? وہ قبرستان کی خاموش دنیا کا باشندہ بن جاتا ہے? وہاں وہ دوبارہ اُٹھنے کے لیے صور محشر کا منتظر ہوتا ہے? پھر کوئی خوش اور مسرور ہوگا، کوئی حزن و غم سے چور ہوگا، یعنی ایک گروہ جنت میں خوشیوں سے سرشار ہوگا اور ایک گروہ جہنم کے عذابوں میں گرفتار ہوگا?
تفسیر الطبری: 74'73/9 تفسیر سورة مریم‘ آیت: 17'16
کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے
”تیری ماں نے تجھے جنم دیا توتو رو رہا تھا، چیخ رہا تھا اور تیرے آس پاس لوگ خوشی سے ہنس رہے
تھے? تو اپنے لیے کوشش کر کہ جب تیرے مرنے کے دن وہ رو رہے ہوں، تو خوش ہو اور ہنس رہا
ہو?“
انسان کے لیے یہ تین مواقع دشوار ترین ہوتے ہیں? اس لیے اللہ تعالی? نے ان تینوں مقامات پر حضرت یحیی? علیہ السلام کو سلامتی عطا فرمائی اور فرمایا: ”اس پر سلام ہے جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے گا اور جس دن وہ زندہ کرکے اُٹھایا جائے?“ (مریم: 15/19)
حضرت حسن? سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: حضرت یحیی? علیہ السلام اور حضرت عیسی? علیہ السلام کی ملاقات ہوئی تو حضرت عیسی? علیہ السلام نے انہیں فرمایا: ”میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے کیونکہ آپ مجھ سے افضل ہیں?“ حضرت یحیی? علیہ السلام نے فرمایا: ”آپ میرے لیے دعا کریں کیونکہ آپ مجھ سے افضل ہیں?“ حضرت عیسی? علیہ السلام نے فرمایا: ”آپ مجھ سے افضل ہیں، میں نے اپنے لیے سلامتی کی دعا کی اور آپ کو اللہ نے سلامتی کی خوش خبری دی?“
تفسیر الطبری:73/9‘ تفسیر سورة مریم‘ آیت: 17'16
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنُہما نے فرمایا: ”ہر شخص اللہ سے کوئی نہ کوئی گناہ (یا غلطی) لے کر ملے گا، سوائے حضرت یحیی? علیہ السلام کے? پھر یہ آیت پڑھی: ?وَسَیِّدًا وَّحَصُو±رًا? ”سردار اور ضابط نفس?“ (آل عمران: 39/3) پھر زمین سے ایک تنکا اُٹھا کر فرمایا: ”ان کے پاس اتنا کچھ تھا? پھر انہیں شہادت بھی نصیب ہوگئی?“ تفسیر الطبری‘ 348/3 تفسیر سورة آل عمران‘ آیت: 39
حضرت ابو سعید? سے روایت ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمایا: ”حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنُہما تمام جنتی جوانوں کے سردار ہیں، سوائے دو خالہ زاد بھائیوں حضرت یحیی? اور حضرت عیسی? علیہما السلام کے?“ جامع الترمذی‘ المناقب‘ باب مناقب ا?بی محمد الحسن بن علی‘ حدیث: 3768 ومسند ا?حمد: 3/3 [ولیس عندھما الجزءالثانی من الحدیث]

مسجد اقصی? میں قوم کو دعوت توحید

حضرت حارث اشعری? سے روایت ہے کہ نبی? نے فرمایا: ”اللہ تعالی? نے حضرت یحیی? علیہ السلام کو حکم دیا کہ پانچ باتوں پر عمل کریں اور بنی اسرائیل سے بھی ان پر عمل کرنے کو کہیں?“ آپ سے کچھ دیر ہوگئی تو حضرت عیسی? علیہ السلام نے آپ سے فرمایا: ”آپ کو پانچ احکامات دیے گئے تھے کہ ان پر عمل

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.