تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:44

دنیا کا معمر ترین مکائوطوطا’پونچو‘90برس کا ہو گیا

نیویارک ......دنیا کا معمر ترین طوطامکاؤ’پونچو‘90برس کا ہو گیا، پونچو کئی ہالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جلوے دکھا چکا ہے، سبز پروں کویہ خوبصورت مکاؤ طوطا اس وقت پیدا ہوا تھا جب برطانیہ میں جارج پنجم کا دور جاری تھا۔

پونچو جِم کیری اورایڈم مرفی سمیت کئی اداکاروں کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہو چکا ہے۔ پونچو کئی برس تک ہالی وڈ کی چمک دمک کاعادی رہا ہے مگر 15 برس سے ایک فارم ہاؤس میں رہائش پذیر ہے اور اس کے اُڑان بھرنے کی صلا حیتیں بھی ختم ہو چکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایک عام طوطے کی عمر50 سے 60 برس ہوتی ہے تاہم مکاؤ نے 90 برس کی عمر پاکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.