16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:5
وینزویلا کا نوجوان دنیا کے سب سے بڑے پیروں کا مالک
کاراکاس.......پاکستان سمیت اکثر ممالک میں عام طور پر جوتوں اور چپلوں کا بڑے سے بڑا سائز 12 نمبر ہوتا ہے لیکن وینزوویلا میں ایک نوجوان ایسا ہے جس کے جوتے کا سائز پندرہ یا بیس نہیں پورے 26 نمبر ہے ۔
جیسن روڈریگو کی عمر 20 سال اور قد 7 فٹ 2 انچ ہے ۔ عام طور پر سات فٹ کے قد والے کئی لوگ نظر آجاتے ہیں لیکن جیسن کی خاص بات اُس کے پیر ہیں جنہوں نے اسے سب سے بڑے پیروں کے عالمی ریکارڈ کا مالک بنادیا ہے ۔ جیسن کے دائیں پیر کی لمبائی پندرہ اعشاریہ سات نو انچ اور بائیں پیر کی لمبائی پندرہ اعشاریہ پانچ نو انچ ہے ۔