17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:36
چین: تین سالہ بچی ماں کیلئے نرس کا کام کرنے لگی
بیجنگ.......چین میں 3 سال کی ننھی بچی ماں کے لیے نرس کا کام کرنے لگی۔ چین میں ایک تین سال کی بچی اپنی ماں کے لیے مسیحا بن گئی۔ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والی ماں کا واحد سہارا بن کر دنیا کو حیران کر رہی ہے۔
اسپتال کے کوریڈور میں ننھے قدموں سے بھاگتی یہ بچی ، بہت ہی خاص ہے۔ تین سال، عمر ہی کیا ہوتی ہے؟ اس عمر میں تو بچے سونے، کھانے اور رونے کے سوا کوئی کام نہیں جانتے لیکن چین میں رہنے والی یہ ننھی بچی فرشتہ بن کر اپنی ماں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔
جی ہاں، چونکیے نہیں، یہ محض لفاظی نہیں، بلکہ ایکسیڈنٹ میں ماں کےزخمی ہونے کے بعد یہ بچی ہی اپنی ماں کا واحد سہارا ہے۔ ماں کو کھلاتی پلاتی ہے، اس کی صفائی کا خیال رکھتی ہے اور جو ماں رودے، تو اس کے آنسو بھی پوچھتی ہے۔ لیکن بچی ہے ناں، فطرت سے مجبور ہوکر جب پھوٹ پھوٹ کر روتی ہے، تو مجبور ماں اسے چپ بھی نہیں کراسکتی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس وڈیو نے ہر نرم دل انسان کی آنکھیں نم کردیں اور درد مند دل رکھنے والوں نے ماں بیٹی کے لیے امداد بھیجنا بھی شروع کردی۔