
مستقبل میں ایسے مسافر طیارے بنائے جائیں گے جو آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز رفتار سے سفر کرسکیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انسٹیٹیوشن آف مکینیکل انجینئرز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس صدی کے ختم ہونے سے قبل برطانیہ ایسے مسافر طیارے بنانے میں کامیاب ہوجائے گا جو آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز پرواز کریں گے۔ آئی ایم ای کے چیف ایگزیکٹو سٹیفن ٹیٹلو کا کہنا ہے کہ 2075 تک ایسے مسافر طیارے بنا لئے جائیں گے جن کی رفتار 4000 میل فی گھنٹہ ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ہوا میں اڑتے فیول اسٹیشنز بھی بنائے جائیں گے تاکہ طیاروں کو پرواز سے قبل اپنی ایندھن کی ٹینکیاں نہ بھرنا پڑیں اور ایندھن کی کمی کو دوران پروز ہی پورا کرسکیں۔
Posted on Oct 27, 2011
سماجی رابطہ