
امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ کیلئے اپنے خلائی مشن '' کیوراسٹی روور'' روبوٹ گاڑی کو مریخ کے سفر پر کامیابی سے روانہ کر دیا ۔ ناسا کی کیوراسٹی روور خلائی تحقیق کے میشنز کے لیے اب تک بنائے جانے والے روبوٹ ایکسپلو میں سے جدید ترین اور بڑی روبوٹ گاڑی ہے جو مریخ کی سطح پر پہنچ جانے کے بعد وہاں زندگی کے آثار کے بارے تحقیق میں مدد دے گی۔ ناسا کے مطابق کیو راسٹی روور کو کیپ کارنیول ائرفورس اسٹیشن سے اٹلس فائیو راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ ایک بڑی گاڑی کے حجم کے برابر اس ایک ٹن کی خلائی گاڑی میں 10سائنسی تحقیقی آلے اور 10کیمرے نصب کئے گئے جس کی وجہ سے اس کو مارس سائنس لیبارٹری ائر کراففٹ بھی کہا جا رہا ہے ۔ مذکورہ مشن کیلئے ناسا نے 2.5ارب ڈالر خرچ کئے ۔مذکورہ خلائی مشن 556ملین کلومیٹر کافاصلہ 9ماہ میں طے کر کے مریخ پہنچے گا۔ ایک اندازے کے تحت مشن 6اگست 2012ء میں مریخ پر لینڈ کر ے گا جہاں وہ 154کلو میٹر کے رقبے پر 2سال تک خلائی تحقیق و تجربات پر رہے گا۔
سماجی رابطہ