
ایپل کمپنی کا جدید موبائل گیجٹ آئی فون فور ایس امریکا، برطانیہ اور دیگر ملکوں میں متعارف کرا دیا گیا۔ پہلا خریدار بننے کی خواہش لئے سیکڑوں منچلوں نے رات سڑکوں پر گزاری۔ نیویارک میں سب سے پہلے خریدار بروکلین کے ٹونی فرمین تھے۔ انہوں نے مین ہٹن اسٹور کھلنے سے دس گھنٹے پہلے ہی ڈیرے ڈال لئے تھے۔ صبح آٹھ بجے ایپل کمپنی کے ملازمین نے کاونٹ ڈاون کے ساتھ خریداروں کا بھر پور استقبال کیا اور پہلے خریدار کیلئے تالیاں بجائیں۔ آئی فون فور ایس پچھلے ورڑن جیسا ہی ہے لیکن اس کی خاص بات تیز ترین پروسیسر، اور آٹھ میگا پگڑل کیمرہ ہے۔ آئی کلاوڈ، ای میل کی بہتر سہولتیں اور دیگر ایپلییشنز اسے آئی فون فور سے ممتاز بنا دیتی ہیں۔ ایپل کمپنی کے آنجہانی مشترکہ بانی اسٹیو جوبز کی موت سے ایک روز پہلے آئی فون فور ایس کی لانچنگ کا اعلان کیا تھا۔ امریکا میں اس کی قیمت ایک سو ننانوے ڈالر ہے۔ کمپنی نے دعوی کیا ہے ایک ہفتے کے دوران آئی فون فور ایس کے دس لاکھ سے زائد آرڈرز بک کرائے گئے ہیں۔
سماجی رابطہ