تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شاہد کپور ’کمینے‘ کا سیکوئل بنانے کے خواہش مند

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . . . سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ میں مشہورفلموں کے سیکوئل بنانے کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے جس سے متاثر ہوکر اب اداکار شاہد کپوربھی اپنی فلم کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔ فلم کمینے میں شاہد کپور کی منفرد اداکاری کے باعث فلم بینوں کی جانب سے ملنے والی داد و تحسین نے اس فلم کو کامیابی سے ہمکنار کیا کیا کہ اب شاہد اس فلم کا سیکوئل بنانے کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں انہوں نے فلم کمینے کے ہدایتکار وشال بھردواج کے اسٹوڈیو کے چکر کاٹنے بھی شروع کردئے ہیں تاکہ وہ اس فلم کا اگلا حصہ بنانے اور اس میں شاہد کو مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے پر سنجیدگی سے غور کریں۔ دوسری جانب وشال بھی اس فلم کا سیکوئل بنانے کے خواہاں ہیں تاہم ابھی وہ اپنے موجود پراجیکٹس میں مصروف ہیں جس کے باعث شاہد کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.