21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:42
کوشش ہوگی کہ متحدہ اپوزیشن بنچز پر نہ بیٹھے ،اسپیکر سندھ اسمبلی
جیو نیوز - کراچی...........اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج درانی نے کہا ہےکہ متحدہ اور پیپلز پارٹی چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ان کی کوشش ہوگی کہ متحدہ اپوزیشن بنچز پر نہ بیٹھے ۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج درانی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں غیرجانبداری ہونی چاہیے،جب بھی غلط فہمی ہوتومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ حکومت اوراتحادی جماعتوں میں اتفاق ہوناچاہیے،ہمیں سندھ میں رہنا ہے، سندھ کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل آگیا ہے اگرترمیم کی ضرورت ہوئی توکرسکتے ہیں۔