21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:46
لاہور، ٹریفک پولیس کی موٹر سائیکل سواروں کیلیے ہیلمٹ مہم کا آغاز
جیو نیوز - لاہور......لاہور میں ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے مال روڈ پر شروع کی جانےو الی مہم کے پہلے مرحلے میں موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئےاور انہیں تاکید کی گئی کہ ا س کے بغیر موٹر سائیکل نہ چلائیں۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ کے مطابق 8 روز ہ مہم کے بعد ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔