21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:56
لاہور:والٹن روڈ پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
جیو نیوز - لاہور.......لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا،جس سے وہ معمولی زخمی ہو گئی۔فیکٹری ایریا پولیس کے مطابق کے والٹن روڈ کا رہائشی مدثر اقبال بے روز گار تھا جس پر آئے دن میاں بیوی میں جھگڑا رہتا۔پیر کی رات دونوں میں تکرار بڑھی تو مدثر نے ثمینہ پر تیزاب پھینک دیا،جس سے اس کا چہرہ جھلس گیا۔مدثر فرار ہو گیاجبکہ محلے داروں نے ثمینہ کو اسپتال منتقل کر دیا،جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔