ہر کسی کو دنیا میں شہرتیں نہیں ملتی

ہر کسی کو دنیا میں شہرتیں نہیں ملتی ،
زندگی کے لمحوں کی قیمتیں نہیں ملتی .

فتح کی خواہش میں عمل بھی تو لازم ہے ،
صرف کچھ ارادوں سے منزلیں نہیں ملتی .

فیصلی یہ چاہت کے آسمان پے ہوتے ہیں ،
دو دلوں کے ملنے سے قسمت نہیں ملتی .

دین اور دنیا کو ساتھ رکھنا پڑتا ہے ،
مسجدوں میں رہنے سے جنتیں نہیں ملتی .

مان لو اس زمانے میں اور بھی ہیں ہم جیسے ،
حسب آرزو جن کو چاہتیں نہیں ملتی . .

Posted on Feb 16, 2011