چاند سے باتیں

چاند سے باتیں

پچھلے پہر کی رات تھی
تنہائی اور تیری یاد تھی

چاند نے مجھ سے کہا کون ہے ؟
میں نے کہا کوئی ساتھ نہیں

بولا زندگی کسی ہے ؟
میں نے کہا کوئی خاص نہیں

بولا پھر کیا چاہتے ہو
میں نے کہا کوئی آس نہیں

بولا تم نے پیار کیا ہے ؟
میں نے کہا کچھ یاد نہیں

بولا تمھارے ساتھ بھی دھوکہ ہوا ؟
میں نے کہا ایسی کوئی بات نہیں

بولا پھر ایک بات کہوں تم سے ؟
میں نے کہا کوئی اعتراض نہیں

بولا پھر تم نے بھی پیار کیا ہے
اور اب وہ تیرے ساتھ نہیں .

Posted on Feb 16, 2011