اک بات کہوں

اک بات کہوں

اک بات کہوں گر سنتے ہو
تم مجھ کو اچھے لگتے ہو
کچھ چنچل سے ، کچھ چپ چپ سے
کچھ پاگل پاگل لگتے ہو
ہمیں چاہنے والے اور بہت
پر تم میں ہے اک بات بہت
تم اپنے اپنے لگتے ہو
اک بات کہوں گر سنتے ہو
تم مجھ کو اچھے لگتے ہو
یہ بات بات پاہ کھو جانا
کچھ کہتے کہتے رک جانا
یہ کس الجھن میں رہتے ہو
اک بات کہوں گر سنتے ہو
" تم مجھ کو اچھے لگتے ہو "

Posted on Feb 16, 2011